کانپور انکاؤنٹر میں ایک نیا انکشاف! تین مزید پولس اہلکاروں پر ہوئی کارروائی

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2020, 9:34 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کانپور،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانپور کے چوبے پور میں ہوئے تصادم کے تقریباً 75 گھنٹے گزر جانے کے باوجود جرائم پیشہ وکاس دوبے کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔ اس معاملے میں لاپروائی برتنے والے 3 مزید پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 8 پولس اہلکاروں کے شہید ہونے کے بعد پولس کی کئی درجن ٹیمیں اس کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں۔ کانپور کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار نے بتایا کہ ڈیوٹی میں لاپروائی کرنے پر چوبے پور کے سب انسپکٹر کنور پال، سب انسپکٹر کرشن کمار (کے کے) شرما اور کانسٹیبل راجیو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ جیسے جیسے معاملے میں جانکاری مل رہی ہے، لگاتار کارروائی کی جا رہی ہے اور سبھی تھانوں کی ٹیمیں الرٹ پر ہیں۔

ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کو اس بات کی جانکاری تھی کہ پولس کی ٹیمیں شکنجہ کسنے کے لیے آ رہی ہیں۔ وکاس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولس پر حملے کا منصوبہ تیار کر لیا تھا۔ وکاس کو پولس کے ہر عمل کی جانکاری مل رہی تھی۔ اس تک یہ خبر کون پہنچا رہا تھا، اس کی جانچ چل رہی ہے۔ اس سے پہلے چوبے پور تھانہ انچارج ونے تیواری کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔

اُدھر پولس افسر روزانہ بیکرو گاؤں پہنچ رہے ہیں اور واقعہ میں شامل وکاس سمیت سبھی بدمعاشوں کی مجرمانہ تاریخ کھنگال رہے ہیں۔ ریاست کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ نیپال بارڈر پر بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وکاس کی آخری لوکیشن پولس نے اوریہ میں ٹریس کی تھی۔ وہیں پولس نے بیکرو گاؤں میں وکاس کے مکان کو زمین دوز کر دیا ہے۔ اس کے گھر سے کثیر مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی جی موہت اگروال کے مطابق ڈویژن سطح پر پولس کی کئی درجن ٹیموں کو لگایا گیا ہے جب کہ ہیڈکوارٹر سطح سے بھی کئی ٹیموں کو موسٹ وانٹیڈ وکاس دوبے کی تلاش میں لگایا گیا ہے۔ اس میں ایس ٹی ایف کی بھی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس سرچ آپریشن میں کئی سو پولس والے ریاست اور ریاست سے باہر ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کی تلاش کر رہے ہیں۔

پولس کو کل وکاس کے گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔ اے ایس پی دنیش کمار کے مطابق 6 طمنچے اور 15 بم کے علاوہ 25 کارتوس بھی ملی ہے۔ جس طرح سے اس کے یہاں اسلحہ ملے ہیں، اس کے دیگر کنکشنز پر بھی پولس نظر رکھ رہی ہے۔ موسٹ وانٹیڈ ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کے ساتھ واردات میں شامل رہے ساتھی دیاشنکر اگنی ہوتری عرف کلو سے پولس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اس نے بھی کچھ ضروری راز پولس کو بتائے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...