اُڈپی میں پھر پائے گئے پانچ کورونا پوزیٹو معاملات؛ بیندور میں بھی نکلے تین کووِ ڈ پوزیٹیو معاملات۔ اڈپی میں متاثرہ افراد کی تعداد ہوگئی 55

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2020, 2:11 PM | ساحلی خبریں |

 اڈپی،23؍مئی (ایس او نیوز) اڈپی ضلع کے بیندور میں مہاراشٹرا سے واپس لوٹے ہوئے تین افراد کی کووِڈجانچ رپورٹ کل جمعہ کو  پوزیٹیونکلی تھی، مگر آج ضلع اُڈپی میں مزید پانچ کورونا پوزیٹو معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر  55ہوگئی ہے۔ان میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 51 ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر  سدھیر چندرا سُوڈا نے بتایا کہ کل بیندور میں جن تین لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے وہ لوگ 11مئی کو ایک ساتھ ممبئی سے سفر کرکے یہاں پہنچے تھے۔ان لوگوں کو بیندور کے ایک ہوٹل میں کوارنٹین کیاگیا تھا۔ان میں سے دو میاں بیوی اور تیسرا ایک 31سالہ نوجوان ہے۔ان لوگوں کے ابتدائی رابطے میں آنے والے 319اورثانوی رابطے میں آنے والے 179افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ضلع میں جمعہ کے دن کُل 1,082افراد کے گلے سے تھوک کے نمونے لیباریٹری میں جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ اس سے پہلے جو نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے ان میں سے جن کی رپورٹ جمعہ کے دن موصول ہوئی تھی اس کے مطابق 3معاملے پوزیٹیو اور 157لوگوں کی رپور ٹ نگیٹیو آئی ہے۔اس کے ساتھ ہی کل ایک ہی دن میں 17مریضوں کو اسپتال میں آئسولیشن کے لئے داخل کیا گیا ہے، جن میں سے 12مرد ہیں اور 5خواتین ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ضلع اڈپی میں 8,010افراد مختلف مقامات پر سرکاری طور پر کوارنٹین میں رکھے گئے ہیں جبکہ 400افراد کو ہوم کوارنٹین اور79لوگوں کواسپتال میں کوارنٹین کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...