لکھیم پور کھیری تشدد کے مزیدتین ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 11:04 AM | ملکی خبریں |

لکھیم پور کھیری24اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ہفتہ کے روز لکھیم پور کھیری ضلع کے ٹکونیا علاقہ میں 3 اکتوبر کو ہوئے تشدد کے تین مزید ملزمین کو گرفتار کیا جس میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے یہ معلومات دی ہیں۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں اب تک کل 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایاہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سنگھی ٹاؤن کے موہت ترویدی، ٹکونیا کوتوالی علاقے کے رنکو رانا اور دھرمیندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔افسرنے بتایاہے کہ پولیس حراست میں دیگر ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران ان کے نام سامنے آئے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہاہے کہ تینوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اور تفتیش کار مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ان کی 14 روزہ پولیس تحویل مانگیں گے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا ٹینی کا بیٹا آشیش مشرا عرف مونو اس معاملے میں اہم ملزم ہے۔ آشیش مشرا عرف مونو جنہیں 9 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا، فی الحال پولیس حراست میں ہیں۔ اس معاملے میں اب تک گرفتارکیے فئے دیگر ملزمان میں بی جے پی وارڈ ممبر سمت جیسوال، انکیت داس،کالے، شیکھر بھارتی، شیشو پال، ستیہ پرکاش ترپاٹھی عرف ستیام، نندن سنگھ بشٹ، آشیش پانڈے اور لاکوش رانا شامل ہیں۔آشیش پانڈے اور لاوکوش رانا کے علاوہ دیگر سات ملزمین کو بھی پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے عدالت کی اجازت کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اتوارکی شام ان کی پولیس تحویل ختم ہو جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...