ایرانی حمایت یافتہ عراقی ملیشیا کے تین کمانڈروں پر پابندی 

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th December 2019, 6:10 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن7دسمبر (آئی این ایس انڈیا) امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ عراق میں حکومت مخالف مظاہرین کو ہلاک کرنے میں مبینہ کردار ادا کرنے پر، امریکہ نے جمعہ 5 دسمبر کو ایران کی حمایت یافتہ عراقی پیراملٹری کے تین کمانڈروں کو ناپسندیدہ افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ایران کے ساتھ قریبی رابطے رکھنے والے عراقی افراد یا مسلح گروہوں کے خلاف امریکی تعزیرات عائد کرنے کا یہ تازہ ترین اقدام ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ روکنے کے لیے اس پر معاشی پابندیاں لگا رہا ہے۔تعزیرات کا ہدف ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا ’عصائب اہل الحق‘ کے سربراہ، قیس الخز علی اور ان کے بھائی لیث الخز علی ہیں، جو اسی گروپ کے لیڈر ہیں۔اس میں حسین فلیح اللامی شامل ہیں جو الحشد الشعبی کے سیکیورٹی کے سربراہ ہیں، جو عراق کے سرکاری پیراملٹری دھڑوں میں شامل ہیں، جس کی پشت پناہی ایران کرتا ہے، جن میں عصائب شامل ہے۔امریکی محکمہ مالیات نے کہا ہے کہ ان تین پیراملٹری رہنماؤں کی قیادت کے گروپ نے پرامن مظاہرین پر فائر کھولا اور درجنوں سویلین کو ہلاک کیا۔ رائٹرز نے گذشتہ ماہ اپنی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لامی نے، جو ابو زینب اللامی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، عسکریت پسندوں کو احکامات جاری کر رکھے تھے کہ احتجاج کرنے والوں کو گولی مار دی جائے۔عراقی پیراملٹری گروپ مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتے ہیں۔ گذشتہ دو ماہ سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اور طبی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 400 سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر غیر مسلح تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی تعزیرات میں بدعنوانی کے الزامات پر عراقی کاروباری شخص، خمیس الخنجر کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔تعزیرات کے تحت ان رہنماؤں کے امریکہ میں اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا ہے اور امریکیوں کی جانب سے ان کے ساتھ کاروبار کرنے پر ممانعت کر دی گئی ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر اہل کاروں نے بتایا ہے کہ مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ایک اہل کار نے کہا کہ سیاسی عمل میں شرکت عراقیوں کا ایک بنیادی حق ہے۔انھوں نے کہا کہ سرگرم کارکنوں کے جبری اغوا اور لاپتا ہونے کے معاملات میں ملیشیا کے لیڈر ملوث ہیں۔گذشتہ ہفتے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...