بھٹکل کی ایک ماروتی اومنی تراسی ہائی وے پر اُلٹ گئی؛ بال بال بچے لوگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th June 2020, 11:07 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور 25/جون (ایس او نیوز) کنداپور سے بھٹکل جانے کےدوران ایک ماروتی اومنی کار تراسی نیشنل ہائی وے پر  دو بار پلٹیاں کھاتے ہوئے سڑک کے باہر جاگری، حادثہ میں اومنی کو شدید نقصان پہنچا ہے مگر اومنی میں سوار تینوں لوگ معمولی زخموں کے ساتھ بال بال بچ گئے ہیں۔ واردات آج جمعرات شام کو پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق کار پر سوار بھٹکل کے ایک ہی خاندان کے تین لوگ کنداپور سے بھٹکل جارہے تھے اچانک اومنی کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اومنی بے قابو ہوکر  پلٹیاں کھاتے ہوئے سڑک کے باہر جاگری۔

حادثے میں  بھٹکل منکولی کے رہنے والے  رام داس نائک،  اس کی بیوی رینوکا اور اس کی بیٹی اکشیتھا تینوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔