منگلورو: مدرسہ کی طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی اور اغوا کی کوشش۔ 3ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2020, 12:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو12/فروری(ایس او نیوز) کوناجے پولیس اسٹیشن کے افسران نے مدرسہ کے لئے جارہی طالبات کو راستہ روک کراغوا، جنسی ہراسانی اورعصمت دری کی کوشش کرنے کے الزام میں تین لوگوں کوگرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ملزمین کی شناخت کرن کمار(26سال)،گوناپال(25سال) اور سبھاش (29سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ طالبات کے والدین کی جانب سے کوناجے پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق پوور گاؤں میں ملارا کے پاس واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تین طالبات جب صبح میں مدرسے کے لئے جارہی تھیں تو ملار اپُل کے پاس تین لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے لڑکیوں سے اوگّانابیل کی طرف جانے کا راستہ پوچھا تو لڑکیوں نے راستے کی سمت بتادی۔ اس دوران ان میں سے ایک لڑکے نے ایک طالبہ کا ہاتھ بڑی مضبوطی سے پکڑ لیاتو طالبہ نے اس کے ہاتھ کو اپنے دانتوں سے کاٹ دیا اور خود کو چھڑا کر مدرسے کی طرف بھاگ گئی اور وہاں کے ذمہ داران کو اس کی اطلاع کردی۔ دوسری طرف بقیہ دو لڑکیوں کو ملزمین نے پکڑ لیا او ران کے ساتھ جسمانی طورپر ناشائستہ حرکتیں کیں اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلا ع ملنے پر پولیس نے ملزمین کو پکڑنے کے لئے جال بچھادیا۔ اس دورا ن مقامی عوام کی ایک بہت بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔تحقیقات کے دوران جب پولیس کو خبر ملی کہ ملزمین اوگانابیل میں موجود ہیں تو انہیں گرفتار کرنے کی پولیس ٹیم وہاں پہنچی۔ تینوں ملزمین نے موقع پر سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور پھر تیسرے ملزم کو ونٹے مار نیرمارگا کے پاس سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گاؤں میں حفاظتی چوکسی بڑھا دی ہے۔

پولیس نے ملزمین پر اغوا، عصمت دری کی کوشش، قتل کرنے کی کوشش کے علاوہ پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...