بنگلورو: بی بی ایم پی سے مفت لیپ ٹاپ دلانے کا جھانسہ 3 گرفتار، موبائل فون اور سم کارڈ ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 30th January 2023, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30؍جنوری(ایس او  نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی)کے نام سے خود کو سرکاری افسران کہہ کر عوام کو فون کرکے مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے نام پر لوگوں کو ٹھگنے والے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن کی شناخت ودیارنیا پورہ کے ایم ہریش، ڈی روپیش اور میسور روڈ باپو جی نگر کے آر موہن کے طورپر کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ خود کو سرکاری افسران کے طور پر متعارف کراتے ہوئے عوام کو فون پر رابطہ کر کے رقم حاصل کر تے تھے اور لیپ ٹاپ دینے کے نام پردھوکہ دے رہے تھے۔ گرفتاری کی کاروائی نارتھ- ایسٹ ڈوِیژن کی سی ای این پولیس نے انجام دی۔

پولیس نے ملزمین کے قبضے سے موبائل فون اور سم کارڈس ضبط کئے ہیں۔پو لیس ذرائع کے مطابق ودیا رنیا پورہ کے الیکٹریشن راگھویندرا کومفت لیپ ٹاپ دینے کا جھانسہ دے کر40.500روپئے حاصل کر کے دھوکہ دیا گیاتھا۔ اس سلسلے میں راگھویندرا کی شکایت پر سی ای این پو لیس نے اس معا ملہ کو سنجیدگی کے ساتھ لے کر انسپکٹر ملیکارجن کی زیرقیادت پو لیس ٹیم تشکیل دی تھی۔مذکورہ پو لیس ٹیم نے ملزمین کا سراغ لگایا اور ان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

غریب طلبا کے لئے مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے بی بی ایم پی شعبہ سماجی وبہبود نے عرضیاں طلب کی تھیں۔ اس کی اطلاع پاکرملزمین نے اپنے رشتہ داروں او ر دوستوں کے موبائل فون نمبرات حاصل کرکے ان سے رابطہ کر تے ہو ئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دلانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم حاصل کی اوردھوکہ دے رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔