کرناٹک میں کورونا سے مزید 3 اموات، متاثرین کی تعداد 601 تک پہنچ گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd May 2020, 12:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 3؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے سبب مزید3 اموات ہوئیں، جبکہ 12 نئے متاثرین کی نشاندہی ہوئی۔ جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 600 سے متجاوز ہو کر 601 تک پہنچ گئی۔

ریاستی محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق داونگیرے میں 69 سالہ ایک شخص کی موت ہوگئی، بیدر میں ایک 82 سالہ شخص اور بنگلورو رورل میں 63 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔کرناٹک میں سامنے آنے والے 12 ؍ نئے معاملات میں وجئے پورہ اور ٹمکورو سے 2،2 معاملات ، بیدر ، چکبالاپور ، بیلگاوی اور باگل کوٹ ضلع سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔ریاست میں اب تک 271 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بنگلورو اربن ضلع سے4 نئے معاملات   معاملات سامنے آئے ہیں۔ کرناٹک میں اب تک  کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی۔ بنگلورو میں 4 نئے معاملات کے بعد متاثرین کی تعداد 145 ہوگئی۔ شہر میں اب تک 6 اموات ہوئی ہیں۔

بنگلورو میں اب تک صحت یاب ہونے والی کی تعداد 71 ہوچکی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 67 ہے۔میسورو میں متاثرین کی تعداد 88 ہے ان میں سے 64 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 24 زیر علاج ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...