مینگلور3/اپریل (ایس او نیوز) قریبی تعلقہ پُتور کے بیٹّمپاڑی میں ایک ہی خاندان کے تین بچے کھیلنے کے دوران اچانک کھلے ہوئے واٹر ٹینک میں گرکر جاں بحق ہونے کی واردات آ ج بدھ کو پیش آئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں ہیں۔جن کی شناخت جیتیش(13)، وشمیتا (13) اور چیترا (10) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔تینوں ویتڈکا سرکاری اسکول میں پڑھتے تھے، اول دو ساتویں کلاس میں اور چیترا چوتھی کلاس کی طالبہ تھی۔
اسکول میں چھٹیاں ہونے کی بناء پر یہ تینوں اپنے گھر کے قریب ہی کھیل رہے تھے کہ اچانک واٹر ٹینک میں جاگرے۔ بتایا گیا ہے کہ گاوں میں پانی سپلائی کرنے کے مقصد سے پنچایت کی طرف سے یہ واٹر ٹینک حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کھیلنے کے دوران ٹینک کے اوپر چڑھ گئے تھے اوراس ٹینک کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔
پُتور مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔