موڈ بیدری میں انجینئرنگ کالج کمپاونڈ کی دیوار گرنے سے 4 کاروں کو نقصان 

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2022, 1:31 PM | ساحلی خبریں |

موڈ بیدری، 6 ؍ جولائی (ایس او نیوز) میجارو گرام پنچایت حدود میں واقع مینگلورو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ (مائٹ) کی کمپاونڈ وال بھاری برسات کی وجہ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں حالانکہ کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا مگر وہاں پارک کی گئی طلبہ اور والدین کی 4 کاروں کو نقصان پہنچا ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ کالج میں طلبہ کا نیا ایڈمیشن چل رہا تھا اس لئے طلبہ کے علاوہ والدین نے اپنی کاریں کمپاونڈ میں پارک کی تھیں ۔ تقریباً 20 فٹ اونچی کالج کمپاونڈ کی دیوار غیر سائنٹفک طریقے سے تعمیر کی گئی تھی اور برساتی پانی نکلنے کے لئے مناسب راستہ چھوڑا نہیں گیا تھا ۔ ٹّوٹی ہوئی دیوار کے پتھروں اور ملبہ کا ڈھیر سڑک پر لگ گیا جس سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا ۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں بارش سے مچی تباہی کے بعد ضلع انچارج وزیر نے کہا؛ اتی کرم والوں کو بھی دی جائے گی ریلیف

ضلع اُترکنڑا  میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے لیے خصوصی معاوضہ فراہم کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ بھٹکل میں  اتی کرم  والی زمینات پرتعمیر  مکانات اور دکانوں کو بھی  نقصان پہنچا ہے تو اُنہیں بھی معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات ضلع انچارج وزیر ...

کاروار: بارش سے نقصان اٹھانے والے دکانداروں کو سرکاری معاوضہ دیا جائے گا - کوٹا سرینواس پجاری  کا اعلان

ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے کاروار میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے برسات اور سیلاب سے نقصان اٹھانے والے دکانداروں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بھٹکل : بارش کی تباہی کا سروے کرنے کے لئے 11 ٹیمیں تشکیل

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجو موگویرا نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں زبردست برسات کی وجہ سے ہوئی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں  جو متاثرین کے گھر گھر جا کر نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔