مغربی بنگال: بی جے پی کے روڈ شو میں گونجا ’گولی مارو‘ کا نعرہ، 3 پارٹی کارکنان گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2021, 12:38 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،22؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عوامی جلسہ اور ریلی و روڈ شو کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے، اور اس کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس و بی جے پی لیڈران و کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس درمیان بی جے پی کے ایک روڈ شو میں ’گولی مارو‘ کا نعرہ بلند کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بی جے پی کے ہگلی ضلع کی یوتھ یونٹ سربراہ سریش ساہو سمیت تین پارٹی کارکنان کو پولس نے متنازعہ نعرہ بلند کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

دراصل ہگلی ضلع میں ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے شوبھیندو ادھیکاری کا روڈ شو نکلا تھا جس میں ’گولی مارو‘ کا نعرہ لگایا گیا۔ اس سلسلے میں پولس نے بتایا کہ قابل اعتراض نعرہ لگانے پر کچھ بی جے پی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پولس افسر نے بتایا کہ بدھ کے روز ہگلی ضلع میں بی جے پی کا پروگرام تھا جس میں کچھ بی جے پی کارکنان نے قابل اعتراض نعرے لگائے۔ ضلع پولس نے اس پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ایک معاملہ درج کیا اور تین لوگوں کو گرفتار کیا جنھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ رتھالا علاقہ میں یہ روڈ شو نکلا تھا جس میں ہگلی کی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی اور راجیہ سبھا رکن سوپن داس گپتا کے ساتھ شوبھیندو ادھیکاری بھی موجود تھے۔ ان کے ٹرک کے پیچھے چل رہے کارکنان نے بی جے پی کا جھنڈا اور ترنگا تھام رکھا تھا۔ اس پورے معاملے پر بی جے پی نے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ پارٹی ترجمان سمک بھٹاچاریہ نے کہا کہ پارٹی کا جھنڈا ہاتھ میں تھام کر قابل اعتراض نعرہ بازی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...