مینگلور میں کانگریسی اُمیدوار کے خلاف نعرے لگانے اور اُنہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد تین بجرنگی گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th May 2019, 10:09 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور28/مئی (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات میں دکشن کنڑا کے  کانگریسی اُمیدوار متھن رائے کے خلاف نعرے بازی کرنے اور اُن کو  جان سے مارنے کی دھمکیاں  دینے کے الزام میں مینگلور پولس نے تین  لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق بجرنگ دل سے بتایا گیا ہے۔

 لوک سبھا انتخابات میں دکشن کنڑا   میں  بی جے پی اُمیدوار کی جیت کا جشن منانے کی ایک وڈیو  وائرل ہوئی تھی  جس میں دیکھا گیا تھا کہ   بعض بجرنگ دل کارکن  کانگریسی امیدوار متھن رائے کے خلاف نعرے لگارہے ہیں  اور اُن کو جان سے  مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی متھن رائے نے مینگلور پولس تھانہ پہنچ کر متعلقہ  کارکنوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پیر کو پولس نے تین  بجرنگ دل کارکنوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت امونجے دیہات کے نشانت (23)، بنٹوال کے سچن (25) اور کاسرگوڈ کے کارتھک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

متھن رائے نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ  سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو اُس وقت کی ہے جب  بی جے پی اُمیدوار  نے جیت درج کی تھی، متھن رائے کے مطابق جو لوگ  دوسروں کے مذاہب کا نام لے کر زہرپھیلاتے ہیں اور دو فرقوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے اور دشمنیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،  اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔

جیسے ہی نلین کمار کٹیل نے دکشن کنڑا میں جیت درج کی، بی جے پی کے  کارکن راستوں پر اُتر کر جشن منانے لگے، اس دوران بی جے پی کے بعض کارکنوں اور حمایتیوں  نے کھلے عام متھن رائے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی،  سوشیل میڈیا میں وائرل وڈیو  میں نہ صرف  متھن رائے کا نام لے کر اُن کا ہاتھ کاٹنے، اُن کا پیر کاٹنے بلکہ اُن کی گردن کاٹنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وڈیو میں کہا گیا ہے کہ متھن رائے اُن کے راستے میں آئیں گے تو ہم اُن کی گردن کاٹ دیں گے۔ دھمکیاں دینے والے زعفرانی  کپڑا اپنے کندھوں اور  گردنوں میں ڈالے دیکھے گئے ہیں جبکہ بعض کے ہاتھوں میں زعفرانی جھنڈا بھی نظر آرہا ہے۔

خبر ملی ہے کہ متھن رائے کی جانب سے پولس تھانہ میں شکایت درج کئے جانے کے بعد  بعض کانگریسی کارکنوں کی طرف سے بھی  بجرنگ دل اراکین کے خلاف  معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...