اپن انگڈی میں زیورات کی دکان میں ڈکیتی کا معاملہ ہوگیا حل۔ پولیس نے کیا3ملزمین کو گرفتار۔ مسروقہ زیورات اور ٹرک ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2019, 5:46 PM | ساحلی خبریں |

پتور 8/ستمبر (ایس او نیوز) اپن انگڈی میں واقع آر آر جیویلرس نامی دکان میں 16اگست کو ڈکیتی کے ذریعے تقریباً27لاکھ روپوں کے زیورات چوری کرلیے گئے تھے۔

اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات کے بعد 3ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت داہوڈ گجرات کے رہنے والے رمیش بھائی سسوڈیا (32سال)، سنیل عرف سندیپ (27سال)اور راجستھان ضلع بوندی کے رہنے والے جمیل عرف چاچا(60سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ مزید پانچ ملزمین ابھی مفرور بتائے جاتے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گرفتار شدہ ملزمین کے قبضے سے  7.05لاکھ روپے مالیت کے 185.59گرام وزنی سونے کے زیورات اور2.26 لاکھ روپے مالیت کے 3,972وزنی چاندی کے مسروقہ زیورات برآمد کرلیے ہیں، جوکہ جملہ مسروقہ مال کا تھوڑا سا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ چوری کے لئے استعمال کیاگیا ایک ٹرک بھی ضبط کیا گیا ہے جس کی مالیت کا تخمینہ 23لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 15اور16اگست کی درمیانی شب میں چوروں نے گیس کٹر کی مدد سے دکان کا شٹر کاٹ کر ڈکیتی کی یہ واردات انجام دی تھی۔اور جملہ 650.69گرام وزنی سونے کے زیورات اور 7کلو گرام وزنی چاندی کے زیورات پر اپنا ہاتھ صاف کیا تھا۔جنوبی کینرا پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس کیس کی تحقیقات کے تین ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔پولیس کو سب سے پہلا سراغ چوری کے لئے استعمال کی گئی گاڑی کی شکل میں ملا۔اور اس ٹرک کو گجرات کے داہوڈ میں کٹوارا علاقے سے ضبط کیے جانے کے بعد ملزمین تک رسائی حاصل کرنا پولیس کے لئے آسان ہوگیا۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بدنام زمانہ لٹیروں کی بین الریاستی گینگ ہے جو مختلف ریاستوں میں کسی دوسرے کام کے لئے پہنچتی ہے اور پھر وہاں سے واپس لوٹتے وقت منصوبہ بند طریقے سے ڈکیتی اور لوٹ کی وارداتیں انجام دیتی ہے۔پولیس کے مطابق گجرات میں رالیاتی اور راجستھان میں ڈیولی نامی علاقے ان لٹیروں کے اصل اڈے ہیں۔

پولیس کو تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ اپن انگڈی کی زیورات کی دکان میں ڈاکہ زنی کا منصوبہ ٹرک ڈرائیور بھگوان سنگھ نے اس وقت بنایا تھا جب وہ کرایے کا سامان لے کر بنگلورو آیا ہوا تھا۔ اس نے سنیل، جمیل اور دیگر پانچ افراد کی مدد سے اس واردا ت کو انجام دیا تھا۔اب پولیس مفرور ملزمین کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...