کورونا وائرس پھیلانے کے شبہ میں محبوب کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے تین ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 10th April 2020, 10:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) دہلی کے بوانا علاقے کے هرویلی گاؤں میں کورونا وائرس پھیلانے کے شبہ میں دلشاد علی عرف محبوب (22) کے ساتھ بری طرح مار پیٹ کے الزام میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے پہلے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے نوجوان کی موت کی بات کہی تھی، کئی نیوز پورٹلوں پر نوجوان کی موت کی خبر شائع بھی ہوئی تھی، تاہم بعد میں پولس نے بیان دیا کہ نوجوان زندہ ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔

پولیس کے ایک اہلکار نے یو این آئی کو بتایا کہ محبوب کے ساتھ مارپیٹ کرنے اور دھمکی دینے کے الزام میں تمام تینوں ملزمان نوین، پرشانت اور پرمود کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 341/323/506/34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبوب کا اب بھی لوک نائک جے پرکاش (ایل این جے پی ) اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اسے کورونا آئسولیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ اب تک رپورٹ کے مطابق اس میں کورونا وائرس کی علامات نہیں ہے۔ پولس افسر نے فون پر آج محبوب سے بات کی جس میں محبوب نے بتایا کہ اس کی حالت مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کےروز بوانا کے هریولی گاؤں میں جماعت سے گھر لوٹا ایک نوجوان بھیڑ کے حملے کا شکار ہو گیا۔ الزام ہے کہ گاؤں والوں نے نوجوان پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگا کر اسے کھیتوں میں لے جاکر بری طرح پیٹا تھا۔ اس دوران اس کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کر دی گئی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی محبوب کو امبیڈکر اسپتال میں داخل کرایا، جہاں سے اسے جی بی پنت اسپتال ریفر کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...