یلاپور میں عوامی جگہ کو جوے کا اڈہ بناکر رکھنے کے الزام میں تین گرفتار :27ہزار سے زائد روپیہ ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2020, 12:38 AM | ساحلی خبریں |

یلاپور:25؍نومبر(ایس اؤ نیوز) شہر کے تٹگار کراس کے قریب قومی شاہراہ پر عوامی جگہ کو جوے کا اڈہ بنا کر لوگوں کے درمیان  جوا کھیلنے کے الزام میں یلاپور پولس نے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اُن کے پاس سے 27880روپئے ضبط کرلئے ہیں۔

کرونا وائرس کے متعلق نافذ کئے گئے  لاک ڈاؤن میں جوے کے واقعات میں کمی ہوئی تھی۔ اب  پھر آہستہ آہستہ مختلف مقامات پر جوے کا کھیل شروع ہونے سے پولس کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت انکولہ کے بال چندرا بیرا اگیر (43)، منجوناتھ وینکٹ رمن نائک (34)اور چندر شیکھر نارائن نائک (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تینوں ملزموں کے متعلق بتایا گیا ہےکہ وہ ایک روپئےکے بدلے 80روپئے دینے کا جھانسہ دے کر عوام کے درمیان جوا کھیلتے تھے اور دوسروں کو جوا کھیلنے کی ترغیب دیتے تھے۔ کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی