کشمیر میں ’ای بزنس‘ ٹھپ ہونے کے باعث سینکڑوں نوجوان روزی روٹی سے محروم

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2019, 10:56 AM | ملکی خبریں |

سری نگر، 12؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام پر جاری پابندی کے باعث ای کامرس تجارت ٹھپ ہونے سے سینکڑوں نوجوان روزی روٹی سے محروم ہوگئے ہیں۔

بتادیں کہ ای کامرس سے متعلق ویب سائٹس جیسے ایمزوں، فلپ کارٹ، منترا وغیرہ پانچ اگست سے انٹرنیٹ پر عائد پابندی کی وجہ سے لگاتار بند ہیں جس کے نتیجے میں اس تجارت کے ساتھ وابستہ سینکڑوں لوگ بے روزگار بھی ہوگئے ہیں اور انٹرنیٹ کی بحالی کی کوئی صورت نظر نہ آنے کے باعث مختلف ذہنی بیماریوں کے شکار بھی ہورہے ہیں۔سرور احمد نامی ایک نوجوان نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فلپ کارٹ کے ساتھ کام کرکے روزی روٹی کماتا تھا لیکن گزشتہ دوماہ سے بے کار ہوں۔

انہوں نے کہا: 'میں فلپ کارٹ کے ساتھ کام کرکے اپنی روزی کماتا تھا جس سے مجھے اپنا خرچہ بھی نکلتا تھا اور گھر کا خرچہ بھی لیکن دو ماہ سے یہاں انٹرنیٹ لگاتار بند ہے لہٰذا ہمارا کام بھی بند ہے کیونکہ ہمارا کام انٹرنیٹ پر ہی منحصر ہے، میں گزشتہ دوماہ سے گھر میں بیٹھا ہوں، بالکل بے روزگار ہوں'۔

مشتاق احمد نامی ایک نوجوان جو ای کامرس کے ساتھ وابستہ ہے، نے کہا کہ ہمارا کام بند ہونے سے ہمارا روزگار بند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا: 'انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمارا کام بھی بند ہوگیا ہے اور ہم فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، ہمارا نہ ہی کمپنی والوں کے ساتھ رابطہ ہے اور نہ ہی گاہکوں کے ساتھ کوئی رابطہ ہے، رابطہ منقطع ہونے سے ہمارا روزگار بھی منقطع ہوا ہے'۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اگر اب یہاں کوئی کہیں سے انٹرنیٹ کے ذریعے ای کامرس کے واسطے کوئی چیز خریدتا بھی ہے تو پتہ جموں میں مقیم کسی رشتہ دار کا دیتا ہے اور پھر وہیں سے اس چیز کو لاتا ہے۔ محمد حسین نامی ایک نوجوان نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے میں نے کئی کتابیں خریدی لیکن انٹرنیٹ بند ہونے سے نہ ان سائٹوں پر دستیاب کتابوں کا پتہ چلتا ہے اور نہ ہی ہم خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: 'میں نے ای کامرس کے ذریعے کئی کتابیں نہ صرف متعبر قیمتوں پر خریدی بلکہ وہ کتابیں یہاں مارکیٹ میں نایاب بھی تھیں، مجھے مزید کتابیں خریدنی تھیں لیکن انٹرنیٹ کی نایابی کے باعث نہ ہی مجھے یہ معلوم ہورہا ہے کہ آیا وہ دستیاب بھی ہیں یا نہیں اور نہ ہی خرید سکتا ہوں کیونکہ پھر یہاں ان سائٹوں کے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ رابطہ ہی نہیں ہوگا'۔

محمد حسین نے کہا کہ میں نے ایک اہم کتاب منگوائی تھی لیکن پھر پانچ اگست کو جب انٹرنیٹ بند ہوا تو یہ معلوم ہی نہیں ہوا کہ وہ کتاب یہاں پہنچی بھی تھی یا نہیں۔ وادی میں مواصلاتی نظام پر جاری مکمل پابندی کے باعث اہلیان وادی 'ایمزون' اور 'فلپ کارٹ' کی ای کامرس کی فیسٹول سیلوں سے مستفید ہونے سے محروم رہ گئے ہیں۔

مواصلاتی نظام پر جاری پابندی پر اظہار مایوسی ورنج کرتے ہوئے اہلیان وادی نے کہا کہ انٹرنیٹ پر جاری پابندی کی وجہ سے وہ ان ای کامرس سائٹوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ قابل ذکر ہے وادی میں پانچ اگست سے مواصلاتی نظام پر جاری مکمل پابندی کے باعث لوگوں کو گوناں گوں مشکلات ومسائل درپیش ہیں، طلبا، تجار وغیرہ کے مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ دو بھر ہو رہے ہیں اگرچہ انتظامیہ نے لینڈ لائن سروس کوبحال کیا ہے لیکن اس سے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل میں کوئی خاص فرق واقع نہیں ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...