اومی کرون کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ، کرسمس کی خوشیاں ماند

Source: S.O. News Service | Published on 26th December 2021, 12:48 PM | عالمی خبریں |

لندن، 25؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دنیا بھر میں کمرشل ایئرلائنز کی کمپنیوں نے ساڑھے چار ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی ہیں جس نے کروڑوں افراد کے لیے کرسمس کی خوشیوں کو ماند کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو کرسمس کے موقعے پر عالمی سطح پر ایئرلائن کمپنیوں نے کم از کم 2401 پروازیں منسوخ کی ہیں جو فضائی سفر کے لیے ایک بھاری دن تھا۔ اسی طرح تقریباً دس ہزار مزید پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ویب سائٹ کے مطابق کرسمس کے دن کے لیے 1779 پروازیں دنیا بھر میں منسوخ ہوئیں، اس کے ساتھ 402 مزید پروازیں بھی منسوخ کی گئیں جو اتوار کے لیے شیڈول تھیں۔ امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق کرسمس کے لیے دس کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ امریکیوں نے دسمبر 23 اور دو جنوری کے درمیان پروازوں اور ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنا تھا۔ یہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہے۔

اومی کرون کے کیسز سامنے آنے سے پہلے لوگوں نے کرسمس اور نئے سال کی مناسبت سے تیاریاں کر رکھی تھیں۔ حالیہ دنوں میں امریکہ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔عالمی وبا کی وجہ سے امریکہ سمیت متعدد ممالک نے حفاظتی اقدامات کے تحت پروازیں منسوخ کی ہیں۔ امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق نیویارک میں ٹائمز سکوائر میں نئے سال کی تقریب میں محدود افراد شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ یورپ سمیت دیگر ممالک کے بڑے شہروں میں بھی نئے سال کی تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...