’نفرت کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی‘، بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2022, 10:46 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ٹمکورو،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی قیادت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’مجھے جھوٹا بنانے کے لیے اور غلط طریقے سے پیش کرنے کے لیے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی تمکور ضلع واقع ترویکیرے شہر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انھوں نے نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’سمجھنے کی بات یہ ہے کہ میں ہمیشہ ایک متعین نظریہ کے لیے کھڑا رہا ہوں، جو بی جے پی اور آر ایس ایس کو پریشان کرتا ہے۔ ہزاروں کروڑ روپے میڈیا پر خرچ کیا گیا ہے اور اس کی توانائی مجھے اس غلط انداز میں پیش کرنے کے لیے خرچ کی گئی ہے جو کہ محض جھوٹ اور غلط ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران اس عمل کو ایک مشین قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ مشین چلتی رہنے والی ہے، کیونکہ یہ ایک اچھی طرح سے تیل والی، معاشی طور سے مضبوط مشین ہے۔ میری سچائی الگ ہے۔ یہ ہمیشہ الگ ہے اور جو لوگ دھیان سے دیکھنے کی پروا کرتے ہیں، وہ دیکھیں گے کہ میں کس کے لیے کھڑا ہوں اور میں کس کے لیے کام کرتا ہوں۔‘‘

ساورکر کو ملتا تھا انگریزوں سے پیسہ: ہندوستان کی تقسیم سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آزادی کی لڑائی میں ساورکر انگریزوں کے لیے کام کرتے تھے اور اسے اس کے لیے پیسہ ملتا تھا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آر ایس ایس نے بھی برطانوی حکومت کی حمایت کی تھی اور آج ان کی نفرت کے خلاف ہی بھارت جوڑو یاترا نکالی جا رہی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ’’میرا ماننا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ نفرت پھیلانے والا شخص کون ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس طبقہ سے آتے ہیں۔ نفرت اور تشدد پھیلانا ایک ملک مخالف کام ہے اور ہم ایسے لوگوں کے خلاف لڑیں گے۔‘‘

جدوجہد میری اور میرے کنبہ کی فطرت میں شامل: بھارت جوڑو یاترا کے تعلق سے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’میرے لیے اس یاترا کا سیاسی مقصد بھی ہے، لیکن اس کا اصلی مقصد لوگوں سے براہ راست بات چیت کرنا ہے۔ جدوجہد میری اور میرے کنبہ کی فطرت میں شامل ہے۔ میں نے کار کے ذریعہ آرام سے سفر کا انتخاب نہ کر پریشانی بھرا مشکل راستہ منتخب کیا۔ یہ میرے لیے ایک سبق کی طرح ہے۔ یہ کار یا ہوائی جہاز میں جانے یا میڈیا کے ذریعہ سے رسائی حاصل کرنے سے بہت مختلف ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’جیسا ہم جانتے ہیں، بی جے پی اور آر ایس ایس ہندوستانی اداروں کا استعمال ہندوستان کے سیاسی طبقہ پر حملہ کرنے کے لیے کرتی ہے۔ یہ وہ طریقہ ہے جس کا وہ استعمال کر رہے ہیں، اور اس طرح سے وہ حکومت کو گراتے ہیں، دباؤ بناتے ہیں اور ہر ایک شخص اسے اچھی طرح سمجھتا ہے۔‘‘

میں دیکھ رہا ہوں کہ ہندوستان تقسیم ہو رہا ہے: راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’میرا مقصد ہندوستان کو ایک ساتھ لانا ہے۔ میرے خیال سے مقصد 2024 کا انتخاب نہیں ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ ہندوستان تقسیم ہو رہا ہے، ہمارے سماج میں تشدد پھیل رہا ہے اور یہ ہمارے ملک کے لیے مضر ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’تین بنیادی ایشوز پر بھارت جوڑو یاترا نکالی جا رہی ہے۔ سب سے پہلا ہے تشدد، بی جے پی اور آر ایس ایس جو نفرت پھیلا رہے ہیں، ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔ دوسرا ایشو ہے دولت، جس کو وہ خاص جگہ جمع ہونے دیتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں کچھ ہی لوگ بہت زیادہ امیر ہو رہے ہیں اور چھوٹے و متوسط کاروباری اور کسان کی تباہی ہو رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ بے روزگاری ہے۔ ہندوستان بے روزگاری کی آفت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور تیسرا ایشو ہے اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ۔ یعنی مہنگائی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...