روی داس مندر گرائے جانے کے خلاف دلت کمیونٹی کے ہزاروں لوگوں نے کیامظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2019, 12:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شہر میں حال ہی میں ایک روی داس مندر کو گرائے جانے کی مخالفت میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے دلت کمیونٹی کے لوگوں نے ہاتھوں میں نیلے رنگ کے جھنڈے لے کر جھنڈے والان سے رام لیلا میدان تک بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے سپریم کورٹ کے حکم پر 10 اگست کو مندر گرا دیا تھا۔مظاہرین نے مرکزی حکومت سے دوبارہ مندر بنانے کا مطالبہ کیا۔پنجاب، راجستھان، ہریانہ، اتر پردیش اور دیگر ریاستوں سے آئے مظاہرین ’جے بھیم‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ زمین دلت کمیونٹی کے حوالے کر دی جائے اور مندر دوبارہ بنوایا جائے۔یہ معاملہ سیاسی رنگ اختیار کر چکا ہے کیونکہ کئی سیاسی پارٹیاں تغلق آباد کے متعلقہ مقام پر یا کسی دوسرے اختیاری مقام پر مندر بنوانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔اسی معاملے پر 13 اگست کو پنجاب میں دلت کمیونٹی نے مظاہرہ کیا تھا۔اس مظاہرہ میں دہلی کے سماجی انصاف کے وزیر راجندر پال گوتم، بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد اور اس کمیونٹی کے روحانی لیڈر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...