گجرات: بی جے پی ایم ایل اے کی دھمکی، کیمرے لگے ہیں، مودی کو ہی ووٹ دینا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2019, 11:35 PM | ملکی خبریں |

احمدآباد، 17 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں گجرات کے ایک بی جے پی ممبر اسمبلی ووٹروں کو مبینہ طور پر دھمکاتے نظر آ رہے ہیں۔کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پولنگ سٹیشن پر کیمرے لگوائے ہیں، تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ کس نے پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیافتح پورا سے رکن اسمبلی رمیش کٹارا کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد داہود کے کلیکٹر اور ضلع الیکشن افسر وی ایل کھراڑی نے منگل کو ان کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے،انہیں ایک دن کے اندر اندر جواب دینا ہے۔بتا دیں کہ کٹارا بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار جسونت سنہا بھابھور کی حمایت میں تشہیر کرنے داہود پہنچے تھے،جہاں سے ایک اجتماع میں لوگوں کو مبینہ طور پر دھمکاتے ہوئے ویڈیو میں قید ہوئے ہیں،یہ واقعہ تقریبا دو دن پہلے کا ہے۔کٹارا ویڈیوز میں لوگوں کو دھمکا رہے ہیں کہ اگر مرکزی وزیر بھابھور کو ووٹ نہیں دیا تو مودی گاؤں کو کام دینا روک دیں گے۔بتا دیں کہ فتح پورا اسمبلی سیٹ داہود لوک سبھا حلقہ کے تحت آتی ہے۔ویڈیو میں کٹارا کہہ رہے ہیں کہ بھابھور کی تصویر اور کمل انتخابی نشان (بی جے پی کا انتخابی نشان) والا بٹن دبائیں،اس بار مودی صاحب نے کیمرے لگائے ہیں،وہ وہاں سے بیٹھے بیٹھے دیکھ سکتے ہیں کہ کس نے بی جے پی کے حق میں اور کس نے کانگریس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔کٹارا نے کہا کہ اگر بی جے پی کو آپ کے پولنگ سٹیشن سے کانگریس کے مقابلے کم ووٹ ملے تو آپ کو کم کام ملے گا۔مودی صاحب وہیں بیٹھے بیٹھے معلوم کر لیں گے کہ آپ نے کچھ تو درست نہیں کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...