’یہ آدمی عوام کو صرف ٹوپی پہناتا ہے‘، اڈانی کا نام لیے بغیر مہوا موئترا نے لوک سبھا میں لہرائی ٹوپی

Source: S.O. News Service | Published on 8th February 2023, 11:19 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے منگل کے روز لوک سبھا میں مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اڈانی کا نام لیے بغیر انھوں نے مرکز پر حملہ کیا اور لوک سبھا میں ٹوپی لہراتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آدمی صرف ٹوپی پہنانے کا کام کرتا ہے‘‘۔ موئترا نے کہا کہ ’’یہ آدمی پی ایم کے ڈیلی گیشن میں جاتا ہے، یہ حکومت کو پیچھے سے چلاتا ہے۔ اس کے خلاف میں 2019 سے ایشو اٹھا رہی ہوں اور اٹھاؤں گی۔‘‘

اپنی تقریر کے دوران مہوا موئترا نے ملک کی ایجنسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ملک کی ایجنسیوں کے لیے شرم کی بات ہے کہ وہ اس کے خلاف جانچ نہیں کر پاتی ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’یہ آدمی سول ایوی ایشن منسٹر کو بھی ٹوپی پہناتا ہے۔ جی وی کے ممبئی ایئرپورٹ اچھے سے چلا رہی تھی، لیکن سی بی آئی کے دباؤ میں اس آدمی نے وہ بھی لے لیا۔ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ اس کے پورے معاملے کی مکمل جانچ کی جائے۔‘‘

لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ترنمول کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’لوگ مجھ پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ میرے پیچھے چین یا امریکہ ہے، لیکن یہ غلط ہے۔ میرے خلاف فرضی خبر پھیلانے کی مہم چلانے والوں کو میں بتاتی ہوں کہ میرے پیچھے کوئی نہیں ہے، میں سچائی کے ساتھ ہوں۔‘‘ مہوا موئترا نے اڈانی معاملے پر جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جب ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، تو ایسے میں ملک کا وقار داؤ پر ہے۔ اب حکومت کو اس معاملے میں پوری طرح جانچ کرانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...