شامی مہاجرین کو سحر و افطار کی تیاری میں مشکلات

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2021, 1:51 PM | عالمی خبریں |

لبنان، 20؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) عائشہ العبد لبنان کے ایک مہاجر کیمپ میں مقیم ہیں۔انہیں مہاجر کیمپ میں سحر و افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور انہیں کئی قسم پریشانیاں پیش آ رہی ہیں۔

مشکل صورت حال: عائشہ العبد نام شامی خاتون نے نیوز ایجنسی اے پی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ کہنا ہے کہ روزے میں بہتر خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے کھانے سے ہی جسم میں غذائیت کی کمی رفع ہوتی ہے۔ شامی مہاجرین کو ان روزوں میں شدید مصائب کا سامنا ہے۔ کیمپ میں افطار کے وقت ان مہاجرین کو چاول، دال اور آلو کے چپس ہی دستیاب ہیں۔

اسی کیمپ میں ایک اور خاتون راہف الصغیر کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیاں گوشت، چکن، بسکٹس اور پھل کھانے کی طلب کرتی ہیں لیکن کہاں سے یہ خرید کر لائی جائیں۔ الصغیر بیوہ ہیں اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔

رمضان اور مہنگائی: لبنان میں شامی مہاجرین کے کیمپ کے ایک مکین رعد مطار کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ رمضان میں بہت زیادہ مہنگائی ہے اور لوگ اس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ لبنان میں دس لاکھ سے زائد شامی مہاجرین مقیم ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ ان مہاجرین کے میزبان ملک لبنان کو شدید اقتصادی مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کورونا وبا نے مجموعی سماجی صورت حال بھی خراب سے خراب تر ہو چکی ہے۔

لبنان کی اقتصادی مشکلات کی وجہ سے روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چُھو رہی ہیں اور مہنگائی کی شرح سن 2020 میں نواسی فیصد پر تھی، جو اب اور زیادہ ہو گئی ہے۔ ان حالات میں لبنانی کرنسی کی قدر بھی شدید گر چکی ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ شامی مہاجرین انتہائی غربت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

لبنانی لوگ مہربان ہیں: رعد مطار کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کی وجہ سے لبنان کے مقامی لوگوں کے حالاتِ زندگی بہت خراب ہیں اور ایسے میں شامی مہاجرین کی کیفیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مطار کا کہنا ہے کہ وہ جس طرح زندگی کے دن بسر کر رہے ہیں، اس کا اندازہ صرف انہی کو ہے۔ مطار کے مطابق عام لبنانی افراد انتہائی کم آمدنی والی ملازمتوں کے حصول کی کوشش میں ہیں۔ لبنان میں مشکل حالات کی وجہ سے العبد کا خاندان پانچ مرتبہ ایک کیمپ سے دوسری مہاجر بستیوں میں منتقل ہو چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...