کوروناکی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ پوری طرح تیارہے: ڈپٹی کمشنر آ رلتا

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2022, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو، 11؍ جنوری (ایس او نیوز؍محمد جیلانی )کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔ ضلع میں بڑھ رہے کورونا کے معاملات پر قابو پانے لوگوں کو کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ویکسین لینے کی جانب توجہ دلائی جارہی ہے۔ضلع میں بوسٹر ڈوز دینے کا سلسلہ آج سے سرکاری اسپتال میں شرو ع کیا گیا ہے۔ اس میں 60 سال سے زیادہ عمرکے افراد اور فرنٹ لائن کورونا ورکرس کو پہلے مرحلہ میں یہ ڈوز دیا جائے گا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر آ رلتا نے کہی۔

انہوں نے آج یہاں بوسٹر ڈوز دینے کے سلسلے کا آغاز کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع میں آج سے بوسٹر ڈوز دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ دورسرڈوز لینے کے9 ماہ بعد 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اورفرنٹ لائن ورکرس کو بوسٹر ڈوز دیا جارہا ہے۔ ضلع بھر میں پہلے مرحلہ میں بوسٹر دوز دینے کیلئے 8550افراد کی نشاندہی کی گئی ہے، جو بھی اس بوسٹر ڈوز لینے کے اہل ہیں وہ سبھی ضلع کے سرکاری اسپتال، تعلقہ پرائمری ہیلتھ سنٹرس، تعلق سطح کے سرکاری اسپتال میں بوسٹرڈوز لے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا ویکسین کے پہلے ڈوز میں صد فی صد کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔ جبکہ دوسرے ڈوز میں تاحال 85 ہزار افراد باقی ہیں۔ ان سب کو ویکسین دینے کیلئے11 جنوری کو ویکسین میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔جنہوں نے ابھی تک دوسرا ڈوز نہیں لیاہے ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ سبھی سنٹرس پہنچ کر ویکسین لے لیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں چند دنوں سے کورونا معاملات میں اضافہ ہوتا نظرآرہا ہے۔ اب ضلع بھر میں 137کورونا کے آیکٹیو معاملات ہیں۔ان معاملات میں کسی بھی فرد کی صحت نازک نہیں سمجھی جارہی ہے،تمام کی صحت بہتر ہے۔ کئی افراد کورونا کی نشاندہی کے بغیر بھی کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ابھی ضلع بھر میں کوئی بھی کورونا سے متاثر فرد کو آکسیجن کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہر ایک کو چاہئے کہ وہ ویکسین لیں اور اپنی صحت کیلئے تما م احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ یہ ضلع شہر بنگلور سے قریب ہونے کی وجہ سے کئی افراد روزگاراور دوسرے کام کاج کیلئے شہر بنگلور جاتے آتے ہیں۔ ان سب پر گہری نظر رکھنے کیلئے وارڈ و گرام پنچایت ٹاسک فورس کو ہدایت دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 700 آکسیجن بیڈ تیار رکھے گئے ہیں۔ ہر ایک تعلقہ کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن بیڈ تیار کئے گئے ہیں۔ ضلع کے کووڈ سنٹر میں 2 آکسیجن پلانٹ بھی بنائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔