شمالی کینرا میں عوامی طبی سروے کا  تیسرادورہوا مکمل۔دستیاب ہوئےاہم اعداد وشمار

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2020, 11:36 AM | ساحلی خبریں |

 کاروار،15؍ستمبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے صحت  عامہ کے سروے کا تیسرا دور ہونے پر دستیاب اہم  تفصیلات کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آشا کارکنان نے ضلع میں   صحت عامہ سے متعلق جو تفصیلات اکٹھا کی ہیں اس سے کووِڈ کو چھوڑ کر بہت ساری دوسری بیماریوں او رمسائل کا پتہ چلا ہے۔ اس سے آئندہ طبی سہولتیں فراہم کرنے اور علاج و معالجہ کے انتظامات کو ضلع بھر میں مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور نئے انداز سے منصوبہ بندی کی جاسکے گی۔

4ستمبر سے 11ستمبر تک چلنے والے تیسرے دور کے لئے آشا کارکان نے ضلع کے جملہ 336476کے دروازے پر پہنچ کر 1487927 افراد کاطبی سروے  کرتے ہوئےتفصیلات جمع کی ہیں۔  ان میں 60 سال سے زیادہ عمر کے 137717کے افراد ہیں۔تعلقہ وار سطح پر ان کی تعداد اس طرح ہے: کاروار 12891، ہلیال 14503،انکولہ 10300، کمٹہ 22417، ہوناور 16184، بھٹکل 9511 ، سداپور 11032،سرسی  21187 ، یلاپور 6458، منڈگوڈ 6365، جوئیڈا 6869 عمررسیدہ افراد موجود ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ تفصیلا ت بھی معلوم ہوئی ہیں  کہ ان عمر رسیدہ افراد میں  کتنے لوگ کس  کس قسم کے امراض کا شکار ہیں اورکتنے لوگ پوری طرح صحت مند ہیں۔

ذیابیطس یا شوگر کے مریضوں کی تعداد : سروے سے دستیاب تفصیل کے مطابق کاروار میں 3188، انکولہ میں 2660، کمٹہ میں  5178، ہوناور میں 3288، بھٹکل میں 1108، سرسی میں  4001، سداپور میں 2151، یلاپور میں 862، منڈگوڈ میں 1119، ہلیال میں 2163 اور جوئیڈا میں 537مریضوں کے ساتھ ضلع بھر میں 26255افراد شوگر کے مریض ہیں ۔

 بلڈ پریشر کے مریضوں  کی تعداد :  کاروار 6357، انکولہ 5847، کمٹہ 8921، ہوناور 5268، بھٹکل  2905، سرسی 7891،سداپور 4118، یلاپور 1991، منڈگوڈ 1860، ہلیال 3609، جوئیڈا 1418۔ اس طرح  ضلع میں کُل 50185مریض ہیں۔

امراض قلب میں مبتلا افراد کی تعداد: دل کی مختلف بیماریوں کا شکار ہونےوالوں کی تعداد سروے کے مطابق کاروار 408، انکولہ 385، کمٹہ 717، ہوناور 461، بھٹکل 148، سرسی 503، سداپور 226، یلاپور 138، منڈگوڈ 110، ہلیال 309، جوئیڈا 67ہے  اور  ضلع بھر میں کل مریضوں کی تعداد 3544 ہے۔

ڈیالیسس کروانے والے مریضوں کی تعداد : ضلع میں گردے ناکام ہونے کی وجہ سےڈیالیسس کروانے والوں  کی تعداد 295ہے جس میں کاروار 33، انکولہ 40، کمٹہ 64، ہوناور 29 ، بھٹکل 11, سرسی 48، سداپور 13، یلاپور 9، منڈگوڈ 21ہلیال 21، جوئیڈا  4مریض شامل ہیں۔اس کے علاوہ دیگرمختلف امراض میں  مبتلا افراد کی تعدا د 6026ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...