کاروار: شمالی کینرا میں کورونا سے تیسری موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th July 2020, 9:50 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |


کاروار 10 / جولائی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں کورونا سے تیسری موت واقع ہوگئی ہے. ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق فوت ہونے والی عمر رسیدہ خاتون سرسی کی رہنے والی تھی جسے کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد کاروار میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیا گیا تھا. مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا.

بتایا جاتا ہے کہ یہ 71 سالہ خاتون کچھ دن پہلے منگلورو جا کر لوٹی تھی. پھر 4 دن قبل اسے گردے اور مثانے کی بیماری کے علاج کے لیے کاروار ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا. حالانکہ منگلورو سے لوٹنے کے بعد اس کو بخار شروع ہوگیا تھا مگر اس کے گھر والوں نے یہ بات ڈاکٹروں کو نہیں بتائی. جس کی وجہ سے صرف پیشاب کی تکلیف سے متاثرہ مریضہ کی صورت میں ڈسٹرکٹ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا.
لیکن جب اس کی کورونا جانچ کروائی گئی تو وہ پوزیٹیو نکلی. جس کے بعد اس مریضہ کو کووڈ اسپتال میں منتقل کرکے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا. مگر اس کی جان بچائی نہیں جا سکی.

اس دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال کی لیباریٹری اور اسکین سینئر کےایک اہلکار کو بھی اس کی جانچ کے وقت رابطے میں آنے سے کووڈ کا مرض لاحق ہوگیا ہے.

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی ۔دھارواڑ قومی شاہراہ پر ٹپر اور منی بس کے درمیان خطرناک  تصادم :12ہلاک ،کئی زخمی

  ٹِپّر اور منی بس کے درمیان  پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثےمیں 12لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ کئ لوگ  زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی علی الصبح اُس وقت پیش آیا جب ہبلی اور  دھارواڑ کے  درمیان واقع اِٹّی گٹّی کے قریب منی بس جس پر 17 لوگ سوار تھے سامنے سے آرہی ریت سے بھری ٹپر سے ...

کاروار میں 297غیر قانونی عمارات کو نوٹس جاری : قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے تعمیر کئے گئے عمارات پر میونسپالٹی کی کارروائی

شہر میں بغیر منظوری کے تعمیر کئے گئے 297عمارات کی نشان دہی کرتےہوئے میونسپالٹی کی جانب سے مالکان کے نام نوٹس جاری کی گئی ہے۔ میونسپالٹی سے اجازت لئے بغیر تعمیر کی گئی عمارات، زیادہ منزلیں تعمیر کی گئیں  رہائشی اور تجارتی عمارات  اس فہرست میں شامل ہیں۔

بھٹکل میں کل سنیچر سے کوویڈ۔19 ویکسینیشن کا عمل شروع؛ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرس کو دئے جائیں گے انجکشن

بھٹکل میں کل سنیچر 16 جنوری سے کوویڈ۔19 کا ویکسی نیشن دینے کا عمل   بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں  شروع ہورہا ہے جس کے لئے آج  جمعہ کو   ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور  اسٹاف کو  ویکسی نیشن کے تعلق سے ضروری تربیت اور جانکاری فراہم  کی گئی ہے  کہ کس طرح یہ انجکشن لگانا ہے اور ...

کاروار: پی یو سی میں زیر تعلیم دوطلبا نے اپنی ذہانت سے تیار کی  بیٹری سے چلنے والی الکٹریکل سائیکل

پٹرول اور ڈیزل کی دن بدن بڑھتی مہنگائی اور اس کے استعمال سےہونےو الی ماحولیاتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے حالیہ دنوں میں الکٹریکل سواریوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔ اسی سے ترغیب پاکر کالج کے  دو طلبا نے بہت ہی کم خرچ پر بیٹری سے چلنے والی سائیکل تیارکرتےہوئے مثال پیش کی ہے۔