ممتابنرجی کا واضح عندیہ! بی جے پی بنگال کو گجرات بنانا چاہتی ہے، ہم نہیں ہونے دیں گے
کولکاتہ11 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کو کولکاتہ کے کالج سٹریٹ اور ودیا کالج میں ایشور چندر ودیا کی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ 4 مئی کو بی جے پی صدر کے روڈ شو کے دوران بی جے پی اور ترنمول کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔اس میں ودیا کی مورتی توڑی گئی تھی۔ممتا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست میں ہوئے تشدد میں ترنمول کے 8 اور بی جے پی کے 2 کارکن ہلاک ہو ئے ہیں یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال کو گجرات بنانے کی کوشش کر رہی ہے، میں جیل جانے کے لئے تیار ہوں لیکن یہ ایسا نہیں ہونے دوں گی۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں پیر کو ہوئے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ ادھر بی جے پی کا دعوی ہے کہ جے شری رام کے نعرے لگانے پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ان کی پارٹی کارکن کی گلا دبا کر قتل کر دیا۔ مہلوک کی لاش پیر کو ایک کھیت میں ملی تھی۔پولیس نے اس وقت قتل کی وجوہات پر کچھ نہیں کہا ہے۔ دھماکہ شمالی 24 پرگنہ کے کانکی ناڑہ علاقے میں ہواتھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گزشتہ رات دیسی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی سمیر پاجا نے اس سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں ہی قتل کا سبب واضح ہو پائے گا۔گزشتہ ماہ ممتا بنرجی کے سامنے ہجوم نے جے شری رام کے نعرے لگائے تھے۔ اس سے وہ ناراض ہو گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ بی جے پی کے باہری لوگ ہیں۔ 8 اپریل کو شمالی 24 پرگنہ ضلع میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں میں قریب 3 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔