مودی حکومت کے دور میں دہشت گردوں کی دراندازی میں اضافہ، کالے دھن کا وعدہ کر کے مرکزی حکومت آر بی آئی کا سفید دھن کھا گئی : یو ٹی قادر 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st August 2019, 6:36 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

منگلورو، 31؍اگست (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی یوٹی قادر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکز حکومت نے ملک کے عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ سوئز (لینڈ) بینک میں موجود کالا دھن واپسی لائیں گے ۔ عوام اب تک اس کالے دھن کا انتظام کررہے ہیں ۔ لیکن نریندر مودی نے بلاک منی  کی بجائے ریزروبینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) سے   وائٹ منی (سفید دھن ) لے کر عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ضلع کانگریس دفتر میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا کہ اقتصادی مندی اور معاشی سست روی و بدحالی کی وجہ  سے بہت سارے صنعت کار انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کررہے ہیں۔ ایسی نازک صورتحال میں آر بی آئی میں موجود رقم کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی جانکاری نہ دیتے ہوئے ملک کے جبین فخر کو رسوا کیا گیا ہے۔

یوٹی قادر نے مزید کہا کہ مرکز میں قومی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کے دور اقتدار میں 3.90 لاکھ کروڑ روپئے ریزرو بینک آف انڈیا میں موجود تھے۔ اس میں 1.76لاکھ کروڑ روپئے مرکزی حکومت یہ رقم کیوں حاصل کی ۔ اس کی کوئی جانکار ی نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے مودی حکومت اس خوش فہمی کا شکار ہو کہ ہم  ملک کے لئے یہ رقم حاصل کررہے ہیں ۔ عوام کو بتانے کی کیا ضرورت ، لیکن شفاف حکومت اور انتظامیہ کے متعلق بات کرنے والی مرکزی حکومت یہ رقم کیوں حاصل کی ،اور کس میں استعمال کی اس کی وضاحت کرنی ہوگی۔ ملک کے عوام کے سامنے آر بی آئی سے حاصل کردہ رقم کی وضاحت کرنا شفافیت انتظامیہ کا اولین کام ہونا چاہئے ۔ یوٹی قادر نے کہا کہ ملک کی اقتصادی و معاشی حالت نہایت ابتر ہے۔ ایسی تشویشناک   حالت میں سرمایہ کاری کرنے والے ہمت دکھانے سے قاصر ہوگئےہیں ۔ قادر نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اندھیرے میں رکھ کر حکومت کئے جانے کا ماحول بنانا نہایت خطرناک ہے۔ اس روش اور طرز حکمرانی سے مستقبل میں نوجوان نسل پریشانیوں اور مشکلات سے دور ہوسکتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یکساں ٹیکس نظام جی ایس ٹی کے ذریعہ ٹیکس وصول کئے جانے کی بات کی گئی، کالا دھن لانے کا جھانفسہ دیا گیا ۔ نوٹ بندی سے دہشت گردی کے خاتمہ کا دعویٰ کیا گیا ، لیکن کو ئی بھی  تدبیر کار گر ثابت نہیں ہوسکی ۔ یو پی اے کے دور اقتدار میں دہشت گردوں کی در اندازی صرف شمالی ہند تک محدودتھی۔ مگر اب یہ  وبا جنوبی ہند منگلورو تک دسکت دینے کی تشویشناک اطلاعات ہیں۔ اگر یہ خبر صحیح ہے تو مرکزی حکومت کی ناکامی کہا جائے گا۔ یا یوں کہا جائے کہ مرکزی حکومت کی خفیہ ایجنسی کی ناکامی ہے؟ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی علاقہ ملپے میں دہشت گرد در آنے کی خبر یں گردش میں ہیں۔ اس بارے میں اُڈپیکے ایس پی  سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ منگلورو ساحلی دستہ کو بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بیٹ پولیس والوں نے مذکورہ جانکاری پر مشتمل ایک نوٹس چسپاں کیا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسروں کو جس کی  جانکاری کا نہیں ہے۔ تو پھر دہشت گردوں کے در آنے کا نوٹس چسپا ں کرنے کا اختیاربیٹ پولیس والوں کو کس نے دیا اور کیوں دیا؟ اس بارے میں تحقیق ہونی چاہئے۔ ایسی جانکاری با ضبابطہ طور پر دی جانی چاہئے۔

یوٹی قادر نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ کرنے آئی مرکزی ٹیم بیلٹنگدی اور امندار نہ آنے پر تشویش ہے۔ اس بارے میں وزیر اعلیٰ بی  ایس  ایڈی یورپا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بات نہیں ہو پائی ۔ حکومت کے چیف سکریٹری کو مطلع کردیا ہوں۔ ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں کے عوام اور متاثرین کے بچے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کی خواہش رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن بھوٹان  کے بچوں سے کھیلتے ہوئے وزیر اعظم کی تصاویر اخبارات میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ہندوستان کو چھوڑ کر دوسرے ملک کے بچوں سے ہمدردی کیا معنی ہے؟۔  ٍ

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...