پہلے وہ نظر انداز کریں گے، پھر مذاق اڑائیں گے اور پھر آپ جیت جائیں گے، روسی ویکسین کو منظوری پر راہل گاندھی کا طنز

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 1:48 PM | ملکی خبریں |

نئی ہلی، 15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر غیر ملکی کورونا ویکسین کو جلد منظوری فراہم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ مرکز نے اس کے کچھ دن بعد ہی غیرملکی ویکسیوں کو فوری طور پر منظوری فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ویکسین کے حوالہ سے خط لکھنے پر پہلے تو برسراقدار جماعت کے لیڈران نے راہل گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان پر دوا کمپنیوں کی پیروی کرنے کا الزام عائد کیا، تاہم بعد میں وزارت صحت نے کہا کہ بیرون ملک ہنگامی طور پر استعمال کے لئے منظور کی گئی ویکسیوں کو ہندوسان میں بھی منظوری دی جا سکتی ہے۔

راہل گاندھی نے حکومت کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے اشارہ دیا کہ ویکسین کو ہندوستان میں ہنگامی استعمال کے لئے منظوری فراہم کئے جانے کے پیچھے ان کے لکھے خط کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’پہلے وہ آپ کو نظر انداز کریں گے، پھر آپ کا مذاق اڑائیں گے، پھر آپ سے لڑیں گے اور آخر میں جیت آپ کی ہوگی۔‘‘

خیال رہے کہ ہندوستان میں لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے کیسز ہر روز بڑھ رہے ہیں اور ملک میں ویکسین ہونے کے باوجود یہاں کے تمام لوگوں کو ویکسین نہیں دی جا رہی ہے۔ کئی مراکز پر ویکسین موجود نہیں ہے جبکہ ہندوستان سے غیر ممالک کو ویکسین برآمد کی جا رہی ہے۔ اس معاملہ پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی حکومت پر حملہ بولا اور لوگوں سے اس معاملہ پر آواز بلند کرنے کو کہا تھا۔

اس سے قبل راہل گاندھی نے ٹیکوں کی برآمد کرنے کے مودی حکومت کے فیصلہ کو ’’ہمارے شہریوں کی قیمت پر پبلی سٹی حاصل کرنے کی کوشش‘‘ قرار دیا تھا۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے تمام ہندوستانیوں سے کہا تھا کہ ’اسپیک اپ فار ویکسین‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکہ کے لئے آواز اٹھائیں اور سوشل میڈیا پر اس کا سیلاب لا دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔