نئے شفاف انتخابات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی: فضل الرحمن

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2019, 9:59 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد /27نومبر(آئی این ایس انڈیا) اپوزیشن جماعتوں نے قبل از وقت انتخابات کو ملک میں جاری سیاسی و آئینی بحران کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس آئینی مطالبے پر کسی قسم کی مفاہمت نہیں کر سکتے۔اسلام آباد میں کثیر الجماعتی کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں نئے انتخابات کے لئے تیار ہیں۔جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی میزبانی میں منعقدہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں اپوزیشن کی نو جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے چار مطالبات پیش کئے: وزیر اعظم کا استعفیٰ، نئے انتخابات، انتخابی عمل میں فوج کا کردار ختم کرنے اور آئین میں اسلامی دفعات کے تحفظ کے مطالبات کی توثیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی ریاستی ادارے کو اپنے دائرے سے تجاوز کی اجازت نہیں اور ہر صورت میں آئین کی بالادستی کو قائم رکھا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نئے شفاف انتخابات ہمارا حتمی مطالبہ ہے، جس پر کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی۔خیال رہے کہ جمعیۃ علماء اسلام نے کراچی سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد 13 روز تک دھرنا دیے رکھا۔ تاہم، وزیر اعظم کے استعفے سمیت ان کے بنیادی مطالبات میں سے کسی پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ کانفرنس نے الیکشن کمیشن سے حکومتی جماعت تحریک انصاف کے خلاف جاری غیر ملکی فنڈنگ کے مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور اس کے جلد فیصلے کا مطالبہ بھی کیا۔مشترکہ اپوزیشن نے ایک تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو الیکشن کمیشن کے دو ممبران اور نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے متفقہ نام حکومت کو تجویز کرے گی۔ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنا کام بلا تعطل جاری رکھے جس کے لئے اپنی ذمہ داری کو جانتے ہوئے یہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔اپوزیشن رہنماؤں نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس اتھارٹی کا قیام پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات سے متصادم ہے۔مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ کانفرنس نے ناروے میں ہونے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ حکومت واقعے کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرائے۔ کانفرنس میں پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی غیر جمہوری برطرفی کی مذمت اور ان کی فی الفور بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...