جلد ہی کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ اور اموات 50 ہزار سے زیادہ ہوگی: ڈبلیو ایچ او

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2020, 12:48 AM | عالمی خبریں |

جنیوا،3؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پوری دنیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے درمیان عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ ہی دنوں میں دنیا کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 10 لاکھ سے زیادہ کیسز دیکھے گی۔ ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے چند دنوں کے بعد اموات کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ پہنچ جائے گی۔

خبر رساں ادارہ سنہوا نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹریڈوس گیبریوسس کی بدھ کے روز ڈیلی بریفنگ کے حوالے سے کہا کہ "کووڈ-19 وبا اپنی شروعات کے بعد سے اب چوتھے مہینے میں داخل کرے گی، ایسے میں انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں اور اس کے عالمی پھیلاؤ کے بارے میں گہرائی سے فکرمند ہوں۔" دنیا بھر میں گزشتہ پانچ ہفتوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر ٹریڈوس نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں مہلوکین کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہوئی ہے جو فکرانگیز ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق وبا کی وجہ سے بدھ تک دنیا بھر کے 200 ممالک اور علاقوں میں کل 40777 لوگوں کی جان گئی جب کہ انفیکشن والے مریضوں کی کل تعداد 827419 پہنچ گئی۔ چین کے باہر تنہا بدھ کی دوپہر تک انفیکشن والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 744781 ہو گئی جب کہ وبا کی وجہ سے 37456 مریضوں کی موت ہوئی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 163199 معاملوں کے ساتھ امریکہ میں 2850 اموات ہوئیں جب کہ اٹلی میں 105792 انفیکشن کے معاملوں کے ساتھ کل 12430 لوگوں کی جان گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...