کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو ختم: رات کا کرفیو جاری، ماہرین اور وزراء کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2022, 8:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 21 جنوری (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں سنیچر اور اتوار کو نافذ کیا گیا ویک اینڈ کرفیو اب ہٹادیا گیا ہے، تاہم رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک والا نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔

جمعہ کو بنگلور میں منعقدہ وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کی صدارت میں ماہرین اور وزرا کی اعلی سطی اجلاس میں ریاست میں کووڈ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے جس میں یہ بھی  طے پایا گیا کہ  شدید کووڈ متاثر مریضوں کو ہی اسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جائے گا اور ہلکے اثرات والے مریضوں کو ہوم کوارنٹین کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ 

میٹنگ میں بتایا گیا کہ فی الحال اسپتال میں کووڈ کے مریضوں کے بھرتی ہونے کی شرح قریب پانچ فیصد ہے، اگریہ تعداد بڑھتی ہے تو آئندہ کرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پرروینو وزیر نے عوام سے اپیل کی  کہ وہ کووڈ کے رہنما خطوط اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ویکینڈ کرفیو واپس نافذ کرنے کا موقع نہ دیں۔

آر اشوک نے بتایا کہ متعدد سیاسی لیڈران،سماجی اداروں کے ذمہ داران اور عوام کا ایک بڑا طبقہ ویکینڈ کرفیو کو ہٹانے کا مطالبہ کررہا تھا، مگر ہم نے ماہرین کے صلاح و مشورہ پر ویکیند کرفیوں کو ہٹانے کا فیصلہ لیا ہے۔  تاہم، رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر روز رات کا کرفیو جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  احتجاج، ریلیوں، میلوں اور تقریبات پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ اسی طرح جیم، مالس اور تھیٹر وغیرہ میں 50 فیصد لوگوں کی گنجائش کے ساتھ اوپن رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اس موقع پرایجوکیشن منسٹر بی سی ناگیش نے بتایا کہ چونکہ بنگلور میں پوزیٹیو معاملات کی شرح کافی زیادہ ہے اس مناسبت سے بنگلور میں اسکول اور کالجوں کو مزید بند  رکھا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...