جارکی ہولی برادران کے متحد ہونے کا سوال ہی نہیں:ستیش جارکی ہولی

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 12:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 7؍دسمبر(ایس او  نیوز)کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے کارگزار صدر ستیش جارکی ہولی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان کے خاندان والے شائد ہی پھر سے متحد ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا، ”لوگوں کو اب اس خیال سے باہر نکل آنے چاہئے کہ ہم پھر سے ایک ہو جائیں گے۔“ ایک زمانہ تھا جب جارکی ہولی برادران کو گوکاک میں ایک بڑی سیاسی طاقت سمجھا جاتا تھا۔آج یہ حال ہے کہ 4 میں سے 3بھائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں ہیں جبکہ ایک بھائی ستیش کانگریس کے اہم لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا، ”بیلگاوی لوک سبھا ضمنی انتخاب میں لاکھ اور رمیش نے ہرانے کے لئے رقم تقسیم کی تھی۔لہٰذا اب ان کی کامیابی کے لئے کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس دنیا میں ایسے لوگوں کے لئے کوئی دوا نہیں ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ جارکی ہولی برادران متحد ہو جائیں گے۔میں کانگریس میں ہوں اور اس طرح میں کانگریس امیدوار کے حق میں ہی کام کروں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔