موڈا کیس کے فیصلے کے بعد سدارامیا کے استعفیٰ کی ضرورت نہیں: وزیر ضمیر احمد خان
بنگلورو، 26/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہاؤسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان نے وضاحت کی ہے کہ موڈا کیس سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف منسٹر سدارامیا کے استعفیٰ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے سدارامیا کی پوزیشن کو مستحکم رکھا ہے، اس لیے ان کے استعفے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
دهان سودھا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ آیوکتہ کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ تحقیقات ہونے دیں پھر حقیقت سامنے آئے گی۔ سدارامیا نے کہا ہے کہ اس میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔عدالت میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔
ہائی کمان سدارامیا کے ساتھ ہے۔ ایل اے اور وزراء ان کے ساتھ ہیں۔ ہم سب نے وزیر اعلیٰ سدرامیا سے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ کے سی وینو گوپال، رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی کہا ہے کہ سدارامیا کا استعفیٰ ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانونی لڑائی لڑیں گے۔ انہیں پانچ سال تک کوئی نہیں ہلا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ موڈا کا کیس مکمل طور پر سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔