خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے براہِ راست ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پومپیو

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 3rd December 2018, 1:53 AM | خلیجی خبریں |

دبئی: 2/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھرباور کرایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں اور انہیں اس کیس میں ملوث کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا۔ارجنٹائن کے شہر پوینس آئرس میں "جی 20" اجلاس میں شرکت کے دوران "سی این این" ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کا ایک ایک جملہ میں نے بہ غور پڑھا ہے۔ اس کے نتائج کا بھی مطالعہ کیا مگر مجھے اس میں کسی بھی جگہ خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان ٹھوس، ہم اور حتمی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو بھی امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمال خاشقجی کیقتل میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی کوئی رپورٹ موجود نہیں۔انہوں نے کانگریس کو خبردار کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف جمال خاشقجی کے قتل کی وجہ سے پابندیوں کے لیے قانون سازی نہ کرے کیونکہ موجودہ وقت سعودی عرب کے خلاف قانون سازی کے لیے موزوں نہیں ہے۔گذشتہ روز سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے ایران کی جانب سے درمانے فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی شدید مذمت کی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی جانب سے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیلسٹک میزائل سے متعلق امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کے معاملے پر ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں پومپیو نیکہا ہے کہ ایران میزائل کے ''تجربے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے راستے پر گامزن ہے اوراسلامی جمہوریہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے بازرہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...