دہلی کے ریموٹ سے چلنے والی ریاستی مخلوط حکومت پوری طرح معذور ہے این ڈی اے کو اکثریت ملنے میں شبہ نہیں : نرملا سیتارمن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے اتوار کو دعوی کیا کہ لوگوں سے مل رہے پرجوش ردعمل سے اس بار کے عام انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کو اکثریت ملنے میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔سیتارمن نے بنگلورو جنوب پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار تیجسوی سوریہ کے حق میں گھر گھر میں جاکر تشہیری مہم میں شامل ہونے کے بعد منعقدہ روڈ شو میں کہاکہ مودی حکومت عام لوگوں کی ضرورت پورا کرنے اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی کرنے کے لئے دن رات کام کررہی ہے ۔اب یہ ملک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ نریندر مودی کو جیتاکر اگلے وزیراعظم کے طورپر اقتدار پرلائیں ۔انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان اس بات پر راضی ہیں کہ مودی حکومت جاری رہنی چاہئے۔ اس کی جگہ پر کسی طرح کے متبادل انتظام کو شکست کا سامنا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک کے ہر گھر میں جارہے ہیں تاکہ یہ یقینی کیا جاسکے کہ مودی آئند ہ پانچ برسوں تک ہماری حکومت کے لیڈر رہیں۔ پورے ملک سے اچھے ردعمل مل رہے ہیں جو آخری فیصلہ ہوگا،2019کے لوک سبھاانتخابات کے بعد بھی۔انہوں نے کہاکہ ملک کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو جوابدہ ہواور بدعنوانی سے پاک ہے ۔ اسی وجہ سے لو گ پورے دل سے مودی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔سیتارمن نے کہاکہ پورے ملک میں مودی لہر چھا چکی ہے اور کرناٹک میں بھی پارٹی کے لئے بہتر نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کرناٹک کی موجودہ جنتادل (ایس) ۔کانگریس اتحاد حکومت پر تَلخ تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہلی کے ریموٹ سے چلنے والی حکومت ہے جو پوری طرح معذور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر دہلی سے کمان حاصل کرنے والے (ایچ ڈی) کمارسوامی کی جگہ پر کوئی مضبوط وزیراعلی ہوتا تو ریاست کے لوگوں کے لئے بہتر ہوتا۔انہوں نے دعوی کیا کہ مودی اس طرح کے نظام پر کبھی تیار نہیں ہوتے ۔ اس سے پہلے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھی اسی طرح سے ریموٹ سے چلتے تھے ۔ انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا کسی ریاست کے وزیراعلیٰ کو دہلی سے کنٹرول کیا جانا چاہئے ۔وزیر دفاع بنگلورو کی تینوں پارلیمانی سیٹوں کے علاوہ کرناٹک کے دیگر علاقوں میں بھی انتخابی تشہیر کریں گی۔ اس کے بعد وہ شیموگہ میں راگھویندر کے حق میں اور شمالی کنڑ کے کرواڈ میں اننت کمار ہیگڑے کی حمایت میں انتخابی تشہیر کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...