بی جے پی نے رافیل سودے میں گھپلہ کیا ہے، حکومت بدلنے پرجانچ ہوگی: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2020, 10:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،یکم اگست(ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دفاعی سودے میں گھپلہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سابق صدر بنگارو لکشمن اور اتحادی سمتا پارٹی کی لیڈر جیا جیٹلی کو دفاعی خریداری میں بدعنوانی کے سبب ملنے والی سزا سے واضح ہو گیا کہ بی جے پی سرکار میں جوابدہی اور شفافیت نہیں ہے اور وہاں صرف رشوت خوری چلتی ہے۔

کانگریس ترجمان جے ویر شیرگیل نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں بھی گھپلہ ہوا ہے اور جب بھی مرکز میں سرکار بدلے گی اس معاملے کی جانچ ہوگی تب بی جے پی کا ایک اور دفاعی گھپلہ ملک کے سامنے آئے گا۔ بی جے پی کے دفاعی سودے میں بدعنوانی سے واضح ہوگیا ہے کہ اس کی قومی پرستی محض ایک دکھاوا ہے ملک کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنا اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔ بی جے پی نے پیسا بناؤ پالیسی اور خود کی جیب مضبوط کرنے کی پالیسی کے تحت دفاعی قرار کیا ہے۔ بی جے پی سرکار نے قانون پر عمل کرنے کی جگہ پیسے اور سفارش کو ذہن میں رکھ کر کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی سودے میں بی جے پی کے سابق صدر بنگارو لکشمن کا اسٹنگ آپریشن ہوا جس میں وہ ایک لاکھ روپئے لیتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے ۔ بدعنوانی کے پختہ ثبوت ہونے کے سبب انہیں سزا ہوئی ہے۔ اب محض دو دن پہلے ہی بی جے پی سرکار میں اس کی اتحادی رہی سمتا پارٹی کی سابق صدر جیا جیٹلی کو دفاعی سودے میں بدعنوانی کے معاملے میں سزا ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہلی کی ایک عدالت نے 115صفحہ کے اپنے فیصلے میں سمتا پارٹی کی سابق صدر کو قصوروار ٹھہرایا اور کہا کہ انہوں نے وزیردفاع کے گھر پر پیسہ لیا تھا۔ عدالت نے تقریباً بیس سال پرانے دفاعی سودے میں رشوت کے معاملے میں انہوں چار سال کی قید کی سزا سنائی ہے حالانکہ وہ دہلی ہائی کورٹ گئی تو ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے عدالت نے انہیں راحت دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...