بھٹکل رحمت آباد میں چوری کی زبردست واردات؛ تین گھنٹوں کے لئے دعوت پر جانا پڑگیا مہنگا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th September 2022, 3:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  30 ستمبر (ایس او نیوز)   تین گھنٹوں کے لئے دعوت پر جانا ایک مکین  کو  اتنا مہنگا پڑا کہ  اُن کے مکان سے  چوروں نے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کرلیا۔ چوری کی  یہ واردات   جمعرات شب ،   رحمت آباد  میں واقع عبدالعزیز عجائب کے مکان میں  پیش آئی۔

جامعہ آباد روڈ، مسجد ابوبکر کے عقب میں واقع    گھر کے تمام افراد رات قریب 8:45 بجے   قریبی رشتہ دار کے ہاں دعوت پر گئے تھے، واپس آکر دیکھا تو گھر کے  پچھلے  دروازے کو نقصان پہنچایا گیا  تھا   اور  اس کے بعد والا فائبر دروازہ ٹوٹا ہوا تھا۔جبکہ     الماری میں رکھے ہوئے زیورات کی ایک  بیگ خالی تھی۔

مولوی سیان جاکٹی نے بتایا کہ  گھر کے تمام افراد پاونے نو بجے  دعوت پر گئے تھے، رات قریب بارہ بجے واپس آگئے تھے، مگر تین گھنٹوں کے وقفے میں  چوروں نے صرف مخصوص الماری کو کھول کر اُس میں رکھے ہوئے زیورات کی بیگ میں سے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کرلیا۔

گھر والوں کو شک ہے کہ لوہے کی راڈ  کی مدد سے گھر کا پچھلا دروازہ  کھولنے کی کوشش کی گئی ہے، پھر کسی بچے کو اندر بھیج کر اندر سے دروازہ کھولا گیا ہوگا، پھر چوروں نے   اندر پہنچ کر فائبر سے بنے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے ہیں اور جس الماری میں سونے کے زیورات رکھے گئے تھے،ا ُسی الماری کو کھول کر  زیورات کی بیگ میں سے  زیورات  لے گئے ہیں اور بیگ کو واپس اُسی جگہ رکھا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آٹھ سے بارہ لاکھ مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور جائزہ لیا،آج جمعہ کو کاروار سے  سونگنے والے کتوں سمیت فنگر پرنٹس کے ماہرین کے ذریعے بھی چوری کا سراغ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سرکل پولس انسپکٹر مہابلیشور نائک، پی ایس آئی بھرت سمیت دیگر اہلکاروں نے ضروری معلومات حاصل کی ہے اور چھان بین جاری ہے۔

چوری کی اس واردات پر مقامی لوگوں نے بتایا کہ پچھلے  کچھ عرصہ سے  جامعہ آباد روڈ، مدینہ کالونی اور رحمت آباد میں کئی مکانوں میں چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، مگر اب تک ایک بھی چو رپکڑا نہیں گیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ گھر بند کرکے  کچھ گھنٹوں کے لئے بھی  باہر جانا مشکل ہوگیا ہے اور مسلسل چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔