کاروار: چنڈیا میں پیش آئیں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں۔ نقدی سمیت لاکھوں روپے کا مال اڑا لیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2020, 10:27 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،14؍ستمبر (ایس او  نیوز) موسلادھار بارش کی وجہ سے رات کے وقت سناٹے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے کاروار تعلقہ کے چنڈیا علاقے میں سنیچر کی شب میں مہادیو مندر کے قریب واقع 2مکانات میں چوری کی وارداتیں انجام دی  ہیں۔موصولہ خبر کے مطابق چوروں نے نقدی اور دیگر اشیاء اڑا لی  جس کی مالیت کا اندازہ لاکھوں روپے لگایا گیا ہے۔

چوری کی یہ وارداتیں نیشنل ہائی وے متصل جن دو گھروں میں  پیش آئی ہیں ان میں سے ایک مکان مہیش گنگی کا ہے جبکہ دوسرا مکان لیویل فرنانڈیز کی ملکیت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش کے گھر میں چوری اس وقت کی گئی جب وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ رشتے دار کا ہاں گئے ہوئے تھے۔گھر کے داخلی دروازے کا قفل توڑکر اندر گھسنے والے چوروں نے 9 ہزار روپے نقد اور بچوں کی دو سونے کی چین چرالی ہے۔اتوار کے دن صبح میں جب وہ اپنے گھر واپس لوٹے تو اس چور کا پتہ چلا جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔

مہیش کے گھر سے قریب میں ہی واقع لیویل فرنانڈیز کے گھر پر چوری کے وقت کوئی بھی موجود نہیں تھا کیونکہ گھر والے قفل لگا کر سرسی گئے ہوئے تھے۔یہاں  گھر کادروازہ  توڑ کر چور اندر گھس آئے  اورالماری کا دروازہ توڑنے کے بعد 50گرام سونے کے زیورات چرالے گئے۔ دوسرے دن جب اس واردات کا پتہ چلا تو لیویل فرنانڈیز نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔

چوری کی وارداتیں پیش آنے کی اطلاع ملنے پرڈی وائی ایس پی اروند کلگُجّی ، سی پی آئی سنتوش کمار شیٹی ، مضافاتی پولیس اسٹیشن کے کرائم سب انسپکٹر  وجئے لکشمی اور عملے نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ڈ اگ اسکواڈ کی مدد سے  تفتیش کرتے ہوئےچوروں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...