بھٹکل میں ایک ساتھ تین دکانوں اور ایک مکان میں چوری کی واردات؛ نقد رقم سمیت زیورات پر بھی ہاتھ صاف

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2021, 3:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8 ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپل حدود کے ماری کٹہ میں ایک  ساتھ تین دکانوں سمیت ایک مکان  میں چوری کی واردات پیش آئی جس میں چوروں نے  دکانوں سے نقد رقم اور بعض قیمتی برقعے  تو وہیں لاک شدہ گھر کے اندر بھی گھس کر  زیورات سمیت نقد رقم  لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے مطابق چوری کی واردات رات ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آئی۔

پتہ چلا ہے کہ برقعہ کی  ایک دکان سے قریب 30 ہزار روپیہ نقد سمیت  برقعے اور دیگر چیزوں کی چوری ہوئی ہے۔ دوسری ایک دکان سے بھی قریب دس ہزار نقد اور کچھ مال چوری ہوا ہے، تیسری دکان میں چوروں کو  غالباً  کچھ نہیں مل سکا، البتہ ان دکانوں کے قریب واقع ایک  بند مکان میں  بھی گھس کر چوروں نے   سونے کے دو چین، تین رِنگ، کان میں پہننے کے زیورات وغیرہ کے ساتھ ساتھ دس ہزار روپیہ  نقد  رقم پر بھی ہاتھ صاف کردیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ چور دکان کے شٹر کو لوہے کی سلاخ کی مدد سے  توڑ کر  اندر داخل ہوئے، جبکہ مکان میں چونکہ تالہ لگا ہوا تھا، تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ہیں اور چوری کی واردات انجام دی ہے۔  ویسے تو چوروں نے  بعض سی سی ٹی وی کیمروں کا رُخ تبدیل کیا ہے، لیکن بعض کیمروں میں  چوری کی واردات   کی تصاویر  قید ہوگئی ہیں۔

پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ  ماری کٹہ میں کئی جگہوں پر  پولس کی جانب سے  سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور  پولس اگر چاہے تو چوروں کا جلد سے جلد پتہ لگایاجاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...