بھٹکل کی موبائل دکان پر چوری کی واردات؛ کار پر آئے تھے چور؛ سی سی ٹی وی پر قید ہوئی کار کی تصویر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th February 2020, 2:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 6/فروری (ایس او نیوز) یہاں ماری کٹہ کے قریب واقع ایک موبائل دکان پر چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے   ایک منٹ سے بھی کم وقت میں  شٹر  توڑنے کے بعد اگلے دو منٹوں میں دکان کے اندر موجود قیمتی موبائل اور دیگر لوازمات  سمیت ڈھائی ہزار نقد رقم بھی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔  ایک اندازے کے مطابق دو لاکھ سے بھی زائد مالیت کی چوری ہوئی ہے۔

ماری کٹہ کے  قریب مین روڈ پر واقع  تحسین سوپر مارکٹ  کے داخلی  گیٹ کے قریب  واقع موبائل کی چھوٹی سی دکان پر چوری کی واردات  رات قریب  3:45 بجے پیش آئی۔  سوپر مارکٹ کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں  قید وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 3:38 بجے ایک سفید رنگ کی سویفٹ کار جائے واردات پر پہنچتی ہے، جس میں سے پہلے ایک شخص کپڑے سے منہ کو ڈھانپتے ہوئے دکان کی طرف بڑھتا ہے ، بعد میں کار پرسوار مزید دو لوگ بھی اُترتے ہیں اور تین منٹ کے اندر اندر  چوری  کرکے اُسی کار پر سوار ہوکر فرار ہوجاتے ہیں۔

دکان  مالک ضیاء اللہ عسکری نے بتایا کہ دکان پر بعض بے حد قیمتی موبائل تھے، جبکہ مرمت کے لئے آئے ہوئے بھی کافی موبائل تھے، اسی طرح موبائل کے پارٹس اور دیگر لوازمات پر بھی ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں چوری کے تعلق سے شکایت درج کرائی گئی ہے اور پولس اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چھان بین کے لئے  پولس نے  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...