بھٹکل کے بندرروڈ پر واقع اے پی ایم سی مارکیٹ عمارت میں چوری : نقد رقم لےکر چور فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th September 2019, 7:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)شہر کے بندرروڈ پر واقع اے پی ایم سی (کسان مارکیٹ) عمارت میں سنیچر کی دیررات چوروں نے  پیچھے سے کھڑکیوں کی سلاخیں توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دیتے ہوئے نقد رقم لے کر فرار ہونے  کاواقعہ پیش آیا ہے۔ اتوار کی صبح عمارت میں چوری ہونے کا پتہ چلاہے۔

ہوناور کے اے پی ایم سی مارکیٹ کی بھٹکل شاخ عمارت کے پیچھے  والی کھڑکی کی سلاخوں کو(کھڑکی بہت اونچائی پر ہے جو چھت کے بالکل قریب ہے) چوروں نے توڑکر عمارت میں داخل ہوکر ٹیبل کے ڈرئیور میں موجود 4200روپئے نقد رقم لےکر فرار ہوئے ہیں۔ چوروں نے عمارت میں موجود سیف ڈپازٹ لاکر بھی توڑنے کی کوشش کی ہے مگر اس میں انہیں ناکامی ہاتھ لگی ۔ عمارت کی بقیہ الماری ، ٹیبل وغیرہ  میں موجود کاغذات، دستاویزات کو بکھرے ہوئے دیکھاگیا۔  بھٹکل شہری تھانہ کے ایس آئی لکپّا اپنے عملے کے ساتھ جائے واردات پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔ اے پی ایم سی نائب صدر شیوانند ہیبار، ڈائرکٹر روی ، مینجر ونایک بھٹ بھی فوری طورپر اے پی ایم سی پہنچ کر چوری ہوئےسامان کی جانکاری دی۔ معاملے کو لےکر پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔