بھٹکل قومی شاہراہ سے متصل دنڈین دُرگا مندر میں چوری : ایرانی گروہ پر شبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th August 2019, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :7؍اگست   (ایس اؤ نیوز) میونسپالٹی حدود میں قومی شاہراہ سےمتصل دنڈن دُرگا مندر کے عطیہ ڈبے کو توڑ کر رقم لوٹنے کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیاہے۔ایک بھگت سے بات کرنے کے بعد چور فرا ر ہونے پر شہر میں ایرانی گروہ پر شبہ جتایاجارہاہے۔ 

مندر کے عطیہ ڈبے کو توڑا گیا ہے، ڈبے کے نیچے والی زمین پر خون کے دھبے پائے گئےہیں۔عطیہ ڈبے کو توڑنےکے دوران چوروں کے ہاتھ ، پیر زخم ہونے کا شبہ جتایاگیا ہے۔چوروں نے  عطیہ ڈبے میں جمع قریب 2500-3000روپئے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ پولس جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کی ہے۔ اس وقت نارائن شیرور، ماروتی پاؤسکر،جگدیش مہالے وغیرہ موجود تھے۔ معاملے کو لےکر مندر انتطامیہ کے صدر موہن شرالیکر نے پولس کو شکایت سونپی ہے۔بھٹکل شہری پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کی جارہی ہے۔

بدھ کی صبح 30-08بجے مندرکے پجاری راجیش بھٹ مندرمیں پوجا کرکے لوٹے ہیں۔تھوڑی دیر بعد مندر انتظامیہ کے صدر موہن شرالیکر اور جگدیش مہالے مندر سے نکل گئے۔ قریب 10بجے پاس کی گیاریج میں اسپرے پینٹنگ کا کام کرنے والا تلاند کا مکین وینکٹ رمن نائک مندر میں پوجا کے لئے پہنچاتو اسی دوران ایک فرد کو مندر سے نکلتا ہوادیکھا ہے۔ اس انجان آدمی کو سفید جاکٹ میں ملبوس ،پیٹھ پر بیاگ ڈالے ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ انجان فرد نے وینکٹ رمن سے پوچھا بھی ہے کہ ’تم مندر والے ہیں یا بھگت ہیں ؟‘ ۔جواب میں وینکٹ رمن بھگت بتایا۔ پھر اس نے پوچھا کہ یہاں وینکٹ رمن مندر کہا ں ہے۔ تب وینکٹ رمن نے انجان فرد کو آسارکیری راستے کی نشاندہی کرنے کے بعدمندر میں داخل ہوا۔ مندر کے اندر کی تصویر دیکھ کر باہر آنے سے پہلے ہی وہ لاپتہ ہوگیا۔ اس کے بعد وینکٹ رمن نے بائک کے ذریعے اس کوتلاش بھی کیا ہے۔ نہیں ملے تو پولس کو اطلاع دی گئی ۔ اس کے علاوہ وینکٹ رمن نے بتایا کہ جب میں انجان فرد سے بات کررہاتھاتو وہ ایک ہاتھ اپنی کمر میں چھپایاہواتھا۔  وینکٹ رمن نے شبہ جتایاہےکہ اس کے ساتھ اور ایک فرد تھا جو اس کو فرار ہونےمیں مدد کی ہے۔

ایرانی گروہ پر شبہ : ڈکیتی ، چوری ، لوٹ مار کے لئے بدنام ایرانی گروہ کرناٹکا کے ساحلی پٹی پر گھومنے کی اطلاعات ہیں۔ دن کے اجالے میں مندر میں ہوئی چوری کو لےکر اسی گروہ کی طرف شک جتایاگیاہے۔ عام طورپر اس گروہ کی کارستانیاں شاہراہ سے متصل منادر اور گھرہی ٹارگیٹ ہونے کا شبہ ہے۔ خیال رہے کہ  چند برس پہلے مبینہ ایرانی گروہ بھٹکل میں پیدل چل رہی ایک خاتون کے گلے سے چین لے کر فرار ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...