بھٹکل موگلی ہونڈا میں چوری کی واردات؛ گھر کا تالہ توڑ کر داخل ہوئے اندر؛ زیورات نہیں ملے، نقد رقم لے کر ہوگئے فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2019, 12:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/اکتوبر (ایس او نیوز)  موگلی ہونڈا چرچ کے پیچھے واقع جناب محمد ناصر بیری کے مکان پر  چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے الماری میں رکھی 15ہزار روپئے نقد لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

ناصر کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ   دو تین دنوں سے گھر پر تالہ تھا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چوروں نے  پچھلے دروازے پر لگے تالے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے ہیں۔

ناصر کی والدہ،  اہلیہ اور بچے جب کل بدھ کی شام کو گھر پہنچے تو  پتہ چلا کہ پیچھے کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور تالہ توڑ دیا گیا ہے۔ گھر کے اندر الماریاں کھلی ہوئی تھی اور سبھی چیزیں پلنگ اور نیچے بکھری پڑی تھی۔  الماریوں میں چونکہ زیورات نہیں تھے البتہ 12 سے 15 ہزار کی نقد رقم رکھی ہوئی تھی جس پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ کو شکایت دی گئی ہے اور پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...