کووڈ-19 کا بدترین مرحلہ آنا باقی: ڈبلیو ایچ او

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 9:31 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،8؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے وارننگ دی ہے کہ دنیا بھر میں کوویڈ۔ 19 انفیکشن کا بدترین دور آنا باقی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس نے کہا ’’انفیکشن کا قہر تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہم واضح طور پر اس وبا کی انتہا پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ عالمی سطح پر اموات کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے لیکن حقیقت میں صرف چند ممالک نے مرنے والوں کی تعداد کم کرنے میں اہم پیشرفت کی ہے جبکہ دوسرے ممالک میں اموات میں ابھی بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے منگل کے روز ڈبلیو ایچ او کی باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہفتے کے آخر میں دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 400،000 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں کورونا کے 1.14 کروڑ معاملات سامنے آئے ہیں اور 5.35 لاکھ سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’ہم اس بیماری کے ابتدائی مرحلے سے ہی کہتے آرہے ہیں کہ یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور ہم نے اس وائرس کو ابتداء سے ہی لوگوںکا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔ اس کے دو خطرناک امتزاج ہیں، اول یہ کہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے موت ہوسکتی ہے، اسی لئے ہم فکرمند تھے اور دنیا کو مسلسل احتیاط برتنے کے لئے کہہ رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرونا وائرس برطانوی معیشت کا پانچواں حصہ چٹ کر گیا

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران برطانوی معیشت میں ریکارڈ گراوٹ نوٹ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کو شدید نقصان ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک کو ریکارڈ کساد بازاری کا سامنا ہے۔برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے کی طرف سے بدھ کو جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل ...

فرانس کا ایران سے لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

لبنانی دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قیامت خیز دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدرعمانوئل میکروں نے بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں‌ نے ایرانی صدر پر لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے پر اور دیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ بیروت میں ...

لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک

ایک میڈیا گروپ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان کی معاشی بحران میں مرکزی بنک کے گورنر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور ان کے ...

مشرق وسطیٰ میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیں گے: یونان

ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش کے لیے سمندری مشن بھیجے جانے کے بعد یونان اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں یونان نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ...

دیر الزور میں ٹارگٹ کلنگ پر قبائلی تشویش، ترکی، شامی فوج اور داعش پر الزام

شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں خاص طور پر ان علاقوں جنہیں عرب قبائل کی جانب سے نشانہ بنایا ہے میں قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات کے نتیجے میں 'داعش' کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحاد اور قبائل کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات پڑ ...