امریکا اب بھی سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا شراکت دار ہے: مارک ایسپر

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2019, 6:30 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،14نومبر(آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے کوبانی سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے کے لیے مزید ایک ہفتہ یا اس کے قریب عرصہ لگ سکتا ہے،،، جب کہ امریکی فوج شام میں اپنی فورسز کی از سر نو تعیناتی اور ان میں کمی کر رہی ہے۔بدھ کے روز ایسپر نے کہا کہ جزوی انخلا کے مکمل ہونے پر شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 1000 سے کم ہو کر 600 کے قریب رہ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی تک (کُردوں کے زیر قیادت) سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے شراکت دار ہیں اور ان کے لیے مدد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسپر نے زور دیا کہ شدت پسند تنظیم داعش کو دوبارہ نمودار ہونے سے روکنے میں ایس ڈی ایف کا اہم کردار ہے۔امریکی وزیر دفاع نے نیٹو کے ساتھ ترکی کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یقینا انقرہ لڑھک کر نیٹو اتحاد سے باہر جا چکا ہے اور ہم اتحاد میں اس کی واپسی چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں ترکی کے یورپ بالخصوص فرانس کے ساتھ تعلقات میں منفی تغیر دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ صورت حال شام کے شمال میں ترکی کے فوجی آپریشن کے حوالے سے فرانس کے تنقیدی لہجے میں اضافے کے ساتھ سامنے آئی۔جرمنی، ہالینڈ اور فرانس نے گذشتہ ماہ ترکی کے لیے ہتھیاروں کی تمام فروخت معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان ممالک نے انقرہ کو خبردار کیا تھا کہ شمالی شام میں ترکی کا حملہ یورپ کی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے۔یورپی یونین نے بھی شمال مشرقی شام میں کردوں پر ترکی کی کاری ضربوں کی مذمت کی۔یاد رہے کہ فرانس کی وزارت خارجہ نے گذشتہ ماہ (اکتوبر میں) شمالی شام میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں ترکی کے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد پیرس میں انقرہ کے سفیر کو طلب کر لیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔