اقوام متحدہ نے کی سعودی عرب کی زیر صدارت’جی 20‘ اجلاس کے انعقاد کی حمایت

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 19th January 2020, 7:44 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،19جنوری(آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی میزبانی میں رواں سال’گروپ 20‘ کے سالانہ اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کی ہے۔’گروپ 20‘ میں مملکت کے مندوب اور کابینہ کے رکن فہد المبارک نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی کے ہمراہ اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لیو زین مین سے ملاقات کی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے مابین مختلف شعبوں خصوصا معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے اداروں اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔میٹنگ کے دوران اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری لیو زینمین نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی میزبانی میں رواں سال 'جی 20' اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کرتا ہے

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...