گجرات کے سورت سے نکلی ٹرین ، بہار کے چھپرا کے بجائے پہنچی کرناٹک کے بنگلورو: مزدورں کا حال بے حال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th May 2020, 12:43 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو:27؍مئی(ایس اؤ نیوز) لاک ڈاؤن کی مدت میں مزدوروں کو ان کے وطن لوٹانے گجرات سے نکلی ایک مزدور ٹرین (شریمک ریل ) بہار پہنچنے کے بجائے کرناٹکا کے بنگلورو پہنچنے کی اطلاع ملی ہے جس سے ہر کوئی حیرت زدہ ہے ۔ گرچہ یہ ایک مذاق لگتا ہے مگر ہے حقیقت۔ اسی طرح  ایک اور خصوصی مزدور ٹرین  گجرات کے سورت سے 1200مزدوروں کو لے کر بہار کے چھپرا جانے کے لئے نکلی تھی مگر وہ بھی  اڑیسہ کے رورکیلا میں پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ ایسے ہی مزید  دو واقعات بھی پیش آئے ہیں جہاں بہار کے پٹنہ جانے والی ٹرینیں ایک مغربی بنگال کے پرولیہ کو پہنچ گئی ہے  تو دوسری گیا کو پہنچ گئی ہے۔ ان واقعات کے بعد  محکمہ ریلوے کے افسران کی لاپرواہی پر چوطرفہ تنقید ہورہی ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤ ن کی مدت میں ملک کے کئی مقامات پر لاکھوں مزدور پھنسے ہوئے ہیں ، انہیں ان کے مقام تک پہنچانے کے لئے محکمہ ریلوے کی طرف سے دیر سے ہی سہی مزدورریل کے نام پر خصوصی ٹرین چلائی جارہی ہیں اسی کے ذریعے مزدور اپنے اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔ لیکن اس دوران  کئی ٹرینیں اپنے متعینہ مقام پر پہنچنے کے بجائے دوسرے دور دراز مقامات پہنچنے سے محکمہ جاتی نظام پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔

16مئی کوگجرات کے سورت سے نکلی ریل کو  18مئی کو بہار کے چھپرا پہنچنا تھامگر وہ  کرناٹک کے بنگلورو کو پہنچ گئی۔ پھر یہی ٹرین بنگلورو سے نکل کر 25مئی کو چھپرا پہنچی۔ مسلسل 9دن تک سخت گرمی میں بے حال مزدوروں کے سفر کو بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ محکمہ ریلوے کے رابطہ افسر راجیش کمار نے واقعہ سے انکار کیا ہے۔ لیکن اترپردیش سے ملی جانکاری کے مطابق 0912791نمبر والی سورت سے نکلی ٹرین مدھیہ پردیش کے بھوساول میں اپنا رخ بدلنے سے الہ آباد سے چھپرا پہنچنے کے بجائے ریل سیدھے بنگلورو پہنچی۔ ایک افسرنے بتایا کہ ایسی ہی دوسری غلطی بھی ہوئی ہے ۔ سورت سے سیوان جانے والی ٹرین کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہواہے۔ وقت مقررہ پر ٹرین جائے وقوع پر  نہیں پہنچی تو ٹرین کو ڈھونڈکر پتہ لگایا گیا اور 25مئی کو ٹرین سیوان پہنچی۔ البتہ افسر نے مانا کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔

لائن کا بدلنا معمول :ریاستی حکومتوں کی مانگ پر کئی جگہوں سے خصوصی مزدور ریل چلائی جارہی ہیں۔ ایسے میں لائن کا بدلنا کوئی بہت بڑی غلطی نہیں  ہونے کا ایک افسر نے خیال ظاہر کیا ہے۔افسر کا کہنا ہے کہ  مزدور ریلوں کا اپنے مقام سے نکل کر متعینہ  مقام پر پہنچنا اہم ہوتاہے۔ ٹرین جب اپنے مقررہ مقام پر پہنچ چکی  ہے تو پھر بات ختم ہوجانی چاہئے کیونکہ ٹرین کس لائن سے اور کیسے چلی یہ اہم نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...