سری لنکن صدر نے پارلیمان معطّل کر دی، ملک میں سیاسی بحران

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th October 2018, 6:04 PM | عالمی خبریں |

کولمبو 28اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز)سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے 16 نومبر تک ملکی پارلیمان کو معطّل کردیا۔ سری لنکا کے برخاست کیے گئے وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے نے اپنا منصب چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ سری لنکن دارالحکومت کولمبو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتہ 27 اکتوبر کو صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے ملکی پارلیمان معطّل کردیا گیا۔ انہوں نے ایک روز قبل جمعہ 26 اکتوبر کو رانیل وکرمے سنگھے کو منصب وزارتِ عظمیٰ سے بھی برطرف کر دیا تھا۔

قبل ازیں وزیر اعظم وکرمے سنگھے نے اپنا منصب چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خود کو تاحال وزیر اعظم قرار دیا اور ملکی پارلیمان کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اسی دوران پارلیمانی حکام نے بتایا کہ صدر میتھری پالا سری سینا سولہ نومبر تک 225 رکنی ملکی پارلیمان کو معطّل کردیا۔ دوسری طرف بروز جمعہ حلف اٹھانے والے نئے وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے نے وکرمے سنگھے کو حکومتی منصب چھوڑ دینے کا مشور دیا ہے۔

واضح رہے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے سابق صدر مہندا راجا پاکشے کو منصب وزارتِ عظمیٰ تفویض کیا اور وہ اس عہدے کا حلف بھی اٹھا چکے ہیں۔ اس تمام صورتحال کے نتیجے میں سری لنکا میں شدید سیاسی بحران دیکھا جارہا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر کارو جیسوریا کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم کون ہوگا، مہندا راجا پاکشے یا پھر رانیل وکرمے سنگھے۔ خبر رساں ادرے اے ایف پی کے مطابق راتوں رات راجاپاکشے کے حمایتیوں نے ملکی ٹیلی وڑن کی عمارت پر دھاوا بولتے ہوئے زبردستی نشریات بھی بند کرا دی تھی۔ ان افراد کا ماننا تھا کہ سرکاری ٹیلی وڑن پر حکومت کے حق میں خبریں نشر کی جارہی ہیں۔ بعد ازاں راجاپاکشے کی حمایت میں خبریں نشر کرنے کی شرط پر سرکاری ٹیلی وژن کی نشریات ایک مرتبہ پھر بحال کردی گئی۔دریں اثناسری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں صورتحال پر امن ہے تاہم کولمبو پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر قابو پانے کے لیے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔