جرمنی میں مسلمانوں اور یہودیوں کی سیکورٹی بہتر کی جائے گی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2020, 12:17 AM | عالمی خبریں |

پیرس،22/فروری(ایس او نیوز/یو این آئی) جرمن شہر ہاناؤ میں بلااشتعال فائرنگ کر کے نو (9) لوگوں کو ہلاک کرنے کے واقعے کے بعد حکومت نے جرمنی بھر میں مسلمانوں کی سلامتی اور تحفظ کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کل ایک پریس کانفرنس میں جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا کہ حملے کے واقعے میں نسلی تعصب سے نہ پہلوتہی کی جا سکتی ہے اور نہ ہی حملے کے اس پس منظر کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ حملہ ظاہر ہے کہ جرمنی داخلی طور پر شدید یمینی خطرے سے دوچار ہے اور یہ جرمن جمہوریت کے لئے بھی خطرناک ہے۔

تشدد کے تازہ واقعے کے بعد مسلمان، یہودی اور غیر ملکی والے دوسرے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں ڈر لگنے لگا ہے کہ شاید وہ بھی کسی حملے کی زد پر ہیں۔ اس خوف کے ادراک کے ساتھ وزیر داخلہ نے آنے والے دنوں میں اہم تقریبات اور تہواروں کے تعلق سے سیکورٹی اہلکاروں اور اداروں کو سلامتی کی بھاری ذمہ داری کا احساس بھی دلایا اور صوبائی وزرائے داخلہ کے ساتھ منظم سیکورٹی پلاننگ پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ حساس مقامات اور اداروں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور جگہ جگہ اضافی نفری کی تعیناتی، ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس کی گشت میں اضافے کے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات اور واقعات کا تقاضہ ہے کہ پورے ملک کو بڑے پیمانے پر مناسب تحفظ فراہم کیا جائے۔

آن لائن میڈیا کے مطابق واضح رہے کہ ہاناؤ میں حملے کرنے والا چوبیس صفحات پر مشتمل ایک بےترتیب اور اکتا دینے والی تحریر چھوڑ گیا تھا جس میں درج تھا کہ ’’کم درجے کی تمام انسانی نسلوں کا صفایا کر دینا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔