پرینکا گانڈھی نے حکومت ہند کے لیا آڑے ہاتھ؛ کہا ؛ حکمراں پارٹی اپنے اقتدار میں مست ہے اور عوام ہر محاذ پر پریشان ہے
نئی دہلی،07/نومبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو معیشت کی صورتحال پر حکومت ہند کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتدار پر قابض لوگ اپنے آپ میں ہی مست ہیں جبکہ عام لوگ ہر محاذ پر پریشان ہیں۔ گاندھی نے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت بالکل خراب ہوچکی ہے۔ روزگار کم ہورہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں ’ہاڈی مودی‘ پروگرام کررہے ہیں جبکہ امریکیوں نے وہاں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے ہندوستانیوں کو ایچ بی 1 ویزا کی تعداد کم کر دی ہے۔پرینکا نے کہ بی جے پی حکومت سے یہ سوال تو سب کو پوچھنا چاہئے کہ اس کے عہد میں کس کا فائدہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم امریکہ جاکر اپنا ’ہاڈی مودی‘ پروگرام تو کرکے آئے لیکن امریکہ نے وہاں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے ہندوستانی لوگوں کے ایچ -1 بی ویزا مسترد کرنے میں اضافہ کر دیا۔